• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ٹیکنو نے خاموشی سے کیمون 18 سیریز کا سستا فون پیش کردیا

شائع November 1, 2021
کیمون 18 آئی — فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
کیمون 18 آئی — فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

ٹیکنو نے اکتوبر 2021 میں کیمون 18 سیریز کے 3 نئے فونز کیمون 18، کیمون 18 پی اور کیمون 18 پریمیئر متعارف کرائے تھے۔

اب کمپنی نے خاموشی سے اس سیریز کا ایک اور فون کیمون 18 آئی کی شکل میں پیش کردیا ہے۔

یہ اس سیریز کا سستا ترین فون ہے جسے سب سے پہلے افریقی ملک کینیا میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

کیمون 18 آئی میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 85 پراسیسر دیا گیا ہے۔

اس فون میں 6.6 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ اور ایچ ڈی پلس ریزولوشن سے لیس ہے جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر بیک پر دیا گیا ہے۔

فون کی ایک خاص بات اس کی 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری ہے جس کے ساتھ 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ گیزمو چائنا
فوٹو بشکریہ گیزمو چائنا

یہ ڈوئل سم فون ہے جس میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ہائی او ایس 7.6 سے کیا گیا ہے جبکہ ایل ٹی ای کنکٹویٹی دونوں سم کارڈز کے لیے دستیاب ہوگی۔

کیمون 18 آئی میں 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ بلیو ٹوتھ 5.0، وائی فائی 802 اور ہیڈ فون جیک دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔

فون کے بیک پر 48 میگا پکسل مین، 13 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر پر مشتمل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے۔

کیمون 18 آئی کے فرنٹ پر 19 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

اس فون کی قیمت 170 ڈالرز (29 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024