• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انگلینڈ کی مسلسل چوتھی فتح، سری لنکا 27 رنز سے ناکام

شائع November 1, 2021
—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو: آئی سی سی ٹوئٹر
—فوٹو: آئی سی سی ٹوئٹر
سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا—فوٹو: آئی سی سی
سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا—فوٹو: آئی سی سی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ون کے اہم میچ میں انگلینڈ نے جوز بٹلر کی شان دار سنچری کی بدولت سری لنکا کو 27 رنز سے شکست دے کر مسلسل چوتھی فتح اپنے نام کرلی۔

شارجہ میں کھیلے گئے سپر12 کے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیتا اور گروپ کی سرفہرست ٹیم انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

انگلینڈ نے بیٹنگ شروع کی تو جیس روئے جارحانہ انداز اپنا کر پہلے اوور میں 13 رنز بنائے تاہم دوسرے اوور کی دوسری گیند پر اپنی وکٹیں نہ بچاسکے۔

جیسن روئے 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد ڈیوڈ ملان اور جوز بٹلر نے اسکور 34 رنز تک پہنچایا مگر ڈیوڈ ملان صرف 6 رنز بنا سکے۔

انگلینڈ کی تیسری وکٹ 35 رنز پر گری جب خطرناک بلے باز جونی بیئراسٹو کھاتے کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے، انہیں ڈی سلوا نے آؤٹ کیا۔

کپتان اوئن مورگن نے چوتھی وکٹ پر بٹلر کا بھرپور ساتھ دیا اور دونوں بلے بازوں نے 112 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو ایک پوزیشن پر لاکھڑا کیا۔

مورگن 147 کے اسکور پر 40 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے انگلینڈ کے آخری بلے باز تھے۔

جوز بٹلر نے آخر تک شان دار بیٹنگ جاری رکھی اور اننگز کی آخری گیند پر چھکا لگا کر رواں ورلڈ کپ کی پہلی سنچری مکمل کی، جس کے لیے انہوں نے 67 گیندوں کا سامنا کیا، 6 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔

انگلینڈ نے مقررہ اووز میں 4 وکٹوں پر 163 رنز بنائے، معین علی نے آؤٹ ہوئے بغیر ایک رن بنایا۔

سری لنکا کی جانب سےڈی سلوا نے سب سےزیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا نے ہدف کا تعاقب کیا تو پہلے اوور کی تیسری گیند پر پہلا نقصان برداشت کرنا پڑا جب نسانکا رن آؤٹ ہوگئے۔

عادل رشید نے انگلینڈ کو دوسری کامیابی چوتھے اوور میں دلائی جب 21 رنز بنانے والے چرتھ اسالانکا 21 رنز بنا کر معین علی کو کیچ دےبیٹھے۔

اسکور 34 رنز پر پہنچا ہی تھا کہ عادل رشید نے ایک اور وکٹ حاصل کی اور کوسل پریرا کی 7 رنز کی اننگز کا خاتمہ کیا۔

ایوشکا فرنانڈو آؤٹ ہونے والے چوتھے بلے باز تھے جنہوں نے 13 رنز بنائے اور 57 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

جس کے بعد بنوکا راجاپکسے 11 ویں اوور میں 76 کے مجموعے پر 26 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں کرس ووکس نے آؤٹ کیا۔

کپتان داسن شناکا اور ڈی سلوا چھٹی وکٹ کی شراکت میں بہترین بیٹنگ کی اور اسکور کو آگے بڑھایا۔

جیسن روئے نے ڈی سلوا کا ایک شان دار کیچ کیا جبکہ اس وقت سری لنکا کی ٹیم جارحانہ بیٹنگ کر رہی تھی اور 21 گیندوں پر 34 رنز بنانے والے ڈی سلوا کو آؤٹ کردیا.

ایک رن کے اضافے کے ساتھ ہی کپتان داسن شناکا بھی رن آؤٹ ہوگئے.

دشمانتھا چمیرا 4 رنز بنا کر چھکا مارنے کی کوشش میں باؤنڈری لائن پر آؤٹ ہوگئے، اس وقت سری لنکا کا اسکور 134 رنز تھا اور جیت کے لیے 30 رنز درکار تھے.

جیسن روئے کے کیچ نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور سری لنکن بلے باز مسلسل آؤٹ ہوتے رہے.

معین علی 19 ویں اوور کرنے آئے اور صرف 3 رنز دیے اور آخری گیند پر مہیش تھکشانا کو جورڈن کے ہاتھوں کیچ کروایا اور میچ میں 27 رنز سے فتح دلائی۔

سری لنکا کی پوری ٹیم 137 رنز پر آؤٹ ہوئی اور یہ ان کی تیسری شکست تھی، جس کے ساتھ سیمی فائنل کی دوڑ سے بھی باہر ہوگئے۔

انگلینڈ کی جانب سے تینوں طرز کرکٹ میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کرنے والے بٹلر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سری لنکا کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی کے لیے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل تھا جبکہ انگلینڈ کی ٹیم شان دار کارکردگی کے باعث سیمی فائنل کے قریب پہنچ چکی تھی۔

انگلینڈ نے میچ کے لیے کامیاب ٹیم برقرار رکھی اور کوئی تبدیلی نہیں کی اسی طرح سری لنکا کی ٹیم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

انگلینڈ: اوئن مورگن (کپتان)، جیسن روئے، جوز بٹلر، ڈیوڈ ملان، جونی بیئراسٹو، لیام لیونگسٹن، معین علی، کرس ووکس، کرس جورڈن، عادل رشید، ٹائمل ملز

سری لنکا: داسن شناکا(کپتان)، پتھُم نسانکا، کوشل پریرا، چارتھ اسالانکا، آوشکا فرنینڈو، بھنوکا راجا پکسے، چمیکا کرونارتنے، ونندو ہسارنگا ڈی سلوا، دشمانتھا چمیرا، لہیرو کمارا، مہیش تھکشانا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024