• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

منشیات کیس میں 8 سال قید کی سزا پانے والی غیر ملکی ماڈل بری

شائع November 1, 2021 اپ ڈیٹ November 2, 2021
لاہور کی سیشن عدالت نے 8 کلو ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش میں ماڈل کو سزا سنائی تھی۔ - فائل فوٹو:پاکستان کسٹم
لاہور کی سیشن عدالت نے 8 کلو ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش میں ماڈل کو سزا سنائی تھی۔ - فائل فوٹو:پاکستان کسٹم
—فائل/فوٹو: اے پی
—فائل/فوٹو: اے پی

لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کیس میں ساڑھے 8 سال قید کی سزا پانے والی جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والی ماڈل ٹریزا کو بری کر دیا۔

خیال رہے کہ لاہور کی سیشن عدالت نے مارچ 2019 میں ماڈل کو سزا سنائی تھی جس کے خلاف انہوں نے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

درخواست گزار کے وکیل سیف الملوک نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمہ سے جو منشیات برآمد ہوئیں اس کی بحفاظت لیبارٹری تک منتقلی ثابت نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں: منشیات اسمگلنگ: غیر ملکی ماڈل کو 8 سال قید کی سزا

وکیل کا کہنا تھا کہ تفتیش میں یہ بات کہیں نہیں لکھی گئی کہ منشیات کے نمونے کس نے لیبارٹری تک پہنچائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ایسی صورت میں نمونے کے بدلے جانے کا شبہ موجود ہے جس کا فائدہ ملزمہ کوملنا چاہیے۔

بعد ازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد ماڈل ٹریزا کو بری کرنے کا حکم جاری کردیا۔

واضح رہے کہ ماڈل ٹریزا کو 9 کلو ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش پر 10 جنوری 2018 کو لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ان کے خلاف کیس میں 9 گواہان نے شہادتیں قلمبند کروائی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ایئرپورٹ پر غیر ملکی خاتون سے 9 کلو منشیات برآمد

ابوظہبی سے آئرلینڈ روانگی کا ارادہ رکھنے والی غیر ملکی خاتون انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کے عملے کو چکر دیتے ہوئے دو چیکنگ کاؤنٹرز سے گزر گئی تھی، تاہم تیسرے کاؤنٹر پر کسٹم حکام نے انہیں پکڑ لیا تھا۔

بعدازاں محکمہ کسٹم نے غیر ملکی خاتون ماڈل کی نشاندہی پر لاہور کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں بھی کی تھیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Kahsif Ajaz Nov 02, 2021 08:04am
Pakistan judiciary is always at its best.

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024