• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’غرور کا یہی انجام ہوتا ہے‘، انڈین پریمیئر لیگ پر پابندی کا مطالبہ

شائع November 1, 2021
—تصویر: اے ایف پی
—تصویر: اے ایف پی

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت کو مسلسل 2 شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارت نے سپر 12 مرحلے میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف پاکستان کے ساتھ کھیلا جو پاکستان نے 10 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔ کل سپر 12 مرحلے میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ٹکرائیں لیکن بھارت کے لیے یہ میچ بھی گزشتہ میچ سے مختلف ثابت نہ ہوا اور نیوزی لینڈ نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارت کی اس شکست پر ٹیم میں موجود کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ پر تو لعن طعن ہو ہی رہی ہے لیکن ساتھ ہی بھارتی شائقین کا غصہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) پر بھی اتر رہا ہے اور سوشل میڈیا پر آئی پی ایل پر پابندی لگانے کا ٹرینڈ بھی چل رہا ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے ٹوئٹر پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایل نئے کھلاڑیوں کا خواب پیسے سے پورا کردیتی ہے جس کی وجہ سے وہ قومی کھیلوں میں دلچسپی نہیں لیتے۔

ایک اور صارف نے ٹوئٹر پر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم بھارت کے ساتھ ہیں، ان لالچی لوگوں کے ساتھ نہیں جو اپنی فرنچائز کے لیے تو بہترین کارکردگی دکھاتے ہیں لیکن اپنے ملک کے لیے اس لگن سے نہیں کھیلتے‘۔

بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے ایک صوبائی رہنما گورَو گوئل نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ سب کچھ ملک کے لیے نہیں بلکہ پیسے کے لیے ہے‘۔

ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں ایک تماشائی کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’غرور کا یہی انجام ہوتا ہے‘۔ تماشائی نے بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی پی ایل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ حقیقت ہے، آپ آئی پی ایل نہیں کھیل رہے بلکہ اپنے ملک کے لیے کھیل رہے ہیں۔ آپ دنیا کے امیر ترین بورڈ ہوسکتے ہیں لیکن جب آپ ملک کے لیے کھیل رہے ہوں تو وکٹ پر کارکردگی دکھانی ہوتی ہے‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024