• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

بھارت کی شرمناک شکست: ’کیا تھوڑی دیر کے لیے بابر اعظم ملے گا‘؟

شائع November 1, 2021
نیوزی لینڈ سے بھارت کی شکست پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ میمز شئیر کیں
—تصویر: اے پی
نیوزی لینڈ سے بھارت کی شکست پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ میمز شئیر کیں —تصویر: اے پی

ٹی20 ورلڈ کپ 2021ء میں بھارت کو پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف بھی شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کچھ حوالوں سے دیکھا جائے تو یہ ہار پاکستان کے خلاف میچ میں ملنے والی شکست سے بھی زیادہ رسوا کن تھی۔

پاکستان کے خلاف میچ میں تو پھر بھارتی بیٹنگ لائن نے 151 رنز کا قابلِ دفاع اسکور بنا لیا تھا تاہم نیوزی لینڈ کے سامنے تو نہ ہی بھارت کی بیٹنگ لائن ٹک سکی اور نہ ہی باؤلرز کوئی کمال دکھا سکے۔

بہرحال نیوزی لینڈ کی فتح اور بھارت کی شکست پر پاکستانی شائقین شاید نیوزی لینڈ سے بھی زیادہ خوش ہیں اور اس خوشی کا اظہار سوشل میڈیا پر میمز کی صورت میں خوب ہورہا ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے سفر کے حوالے سے حیرانی ظاہر کرتے ہوئے ایک میم شیئر کی جس میں بھارت کے سفر سے متعلق کہا گیا کہ ’یہ تو شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا‘۔

دیگر صارفین نے بھی بھارت کی شکست کے بعد کی صورتحال کے اظہار کے لیے بولی وڈ فلموں کے مناظر شیئر کیے۔

ایک صارف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان نے ’پھپھو‘ کا کردار بہترین طریقے سے ادا کرکے بھارت اور نیوزی لینڈ کو لڑوا دیا۔

کسی ٹوئٹر صارف نے ایک جملہ ویرات کوہلی سے منسوب کرتے ہوئے لکھا کہ ’تم بس انتظار کرو ہم بولی وڈ میں تم سے بدلہ لے لیں گے‘۔

بھارتی ٹیم کے بھارت واپسی پر ہونے والے استقبال کے حوالے سے بھی صارفین نے سوشل میڈیا پر پیش گوئیاں کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ انوشکا کا ردِعمل دیکھنے کے بعد ویرات نے ممبئی کی جگہ دہلی ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک اور صارف نے ویرات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ویرات اپنے پڑوسیوں سے پوچھ رہے ہیں کہ ’تھوڑی دیر کے لیے بابر اعظم ملے گا‘؟

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024