آنر ایکس 30 سیریز کے 2 فونز متعارف
خریداری کے لحاظ سے چین کی سب سے اہم عام تعطیل سنگل ڈے (11 نومبر) کو مدنظر رکھتے ہوئے آنر نے 2 نئے مڈ رینج اسمارٹ فونز متعارف کرائے ہیں۔
آنر ایکس 30 آئی اور ایکس 30 میکس چین میں متعارف کرائے گئے ہیں۔
دونوں فونز میں میڈیا ٹیک پراسیسر، ایل سی ڈیز اور طاقتور بیٹریز موجود ہیں۔
آنر ایکس 30 آئی 5 جی
اس فون میں 6.7 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ اور ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔
اسکرین میں پنچ ہول ڈیزائن میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔
فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 810 فائیو جی پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔
ایکس 30 آئی میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جس کے ساتھ 22.5 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔
کمپنی کے مطابق فون کی موٹائی محض 7.45 ایم ایم اور وزن 175 گرام ہے۔
فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے دیئے گئے ہیں۔
یہ فون 11 نومبر سے دستیاب ہوگا جس کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 1399 یوآن (37 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 1699 یوآن (45 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 256 جی بی اسٹوریج والا فون 1899 یوآن (50 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوگا۔
آنر ایکس 30 میکس 5 جی
یہ اس کمپنی کا سب سے بڑے ڈسپلے والا اسمارٹ فون بھی ہے۔
اس میں 7.09 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ ڈوئل اسپیکرز بھی ڈیوائس کا حصہ ہیں۔
فرنٹ پر واٹر ڈراپ نوچ میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔
ایکس 30 میکس میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 900 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔
فون کے اندر 4000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے۔
فون کے بیک پر 64 میگا پکسل مین اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ موڈیول پر مشتمل ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے۔
یہ فون بھی 11 نومبر سے دستیاب ہوگا جس کا 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2399 ہوآن (64 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 2566 یوآن (69 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔