• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’پلیز، افغانستان کی شکست پر جشن مت منائیے گا‘

شائع October 29, 2021
—تصویر: رائٹرز
—تصویر: رائٹرز

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2021ء میں آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جانا ہے۔ افغانستان نے سپر 12 مرحلے میں اب تک ایک ہی میچ کھیلا ہے اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گئے اس میچ میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز سے شکست دے کر ایک بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔

دوسری جانب ٹورنامنٹ میں پاکستان بھی اب تک ناقابلِ شکست رہا ہے اور بھارت اور نیوزی لینڈ جیسی مضبوط ٹیموں کو شکست دے چکا ہے۔ گزشتہ میچ میں افغانستان کی کارکردگی اور قومی ٹیم کو حاصل نفسیاتی برتری کو دیکھتے ہوئے آج کا میچ بہت دلچسپ ہوچکا ہے۔

تاہم سوشل میڈیا پر نظر ڈالی جائے تو شائقین کی جانب سے ایک مختلف ردِعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔ صارفین اس میچ کو دو برادر ممالک کے درمیان میچ قرار دیتے ہوئے دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرنے کی بات کررہے ہیں۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ یہ بہت ہی اچھا میچ ہوگا۔ بابر اور راشد خان اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، بطور پاکستانی میں پاکستان کی جیت کے لیے دعا گو ہوں لیکن اس میچ کو دستانہ انداز میں دیکھا جانا چاہیے۔

ایک اور صارف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوگا کہ کوئی جیت یا ہار نہیں ہوگی۔ دونوں ٹیموں کی یکساں حوصلہ افزائی کیجیے۔

ایک صارف کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر افغانستان کو شکست ہو بھی جائے تو اس کا جشن نہ منائیں۔ وہ لوگ جن حالات سے دوچار ہیں ہم اس کا اندازہ بھی نہیں لگاسکتے۔

خود افغان کرکٹ ٹیم کے اہم باؤلر راشد خان نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میچ کو میچ کی طرح ہی دیکھیں اور میں فینز سے کہوں گا کہ پُرسکون رہیں اور کھیل سے لطف اندوز ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2019ء کے ورلڈکپ میں جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، میچ کا جو بھی نتیجہ نکلے یہ کھیل قوموں کو ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024