• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ٹی20 ورلڈکپ میں میچ کی پہلی بال پر وکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑی

شائع October 28, 2021

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں میچوں کا سلسلہ جاری ہے اور کل گروپ 1 میں بنگلہ دیش اور انگلینڈ اور گروپ 2 میں نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان میچ کھیلے گئے۔ ان میچوں کا نتیجہ انگلینڈ اور نمیبیا کی فتح کی صورت میں نکلا۔

نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں خاص بات نمیبیا کے روبن ٹرمپلمین کی جانب سے میچ کی پہلی بال پر ہی وکٹ حاصل کرنا تھا۔ ٹرمپلمین نے میچ کے پہلے اوور میں مجموعی طور پر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں میچ کی پہلی بال پر وکٹ لینے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ 2014ء میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے 2 میچوں میں ایسا ہوچکا ہے۔

2014ء کے ٹی20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی پہلی بال پر بنگلہ دیشی کھلاڑی مشرفی مرتضیٰ نے افغانستان کے محمد شہزاد کو آؤٹ کیا تھا۔ اسی ورلڈ کپ میں افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں افغان باؤلر شپور زادران نے ہانگ کانگ کے عرفان احمد کو میچ کی پہلی ہی بال پر آؤٹ کردیا تھا۔

شپور زادران ہانگ کانگ کے محمد عرفان کو آؤٹ کرنے کے بعد— تصویر: اے ایف پی
شپور زادران ہانگ کانگ کے محمد عرفان کو آؤٹ کرنے کے بعد— تصویر: اے ایف پی

مجموعی طور پر دیکھا جائے تو بین الاقوامی ٹی20 کرکٹ میں میچ کی پہلی گیند پر وکٹ حاصل کرنے والے اوّلین کھلاڑی زمبابوے کے ایلٹن چگمبورا تھے جنہوں نے 2008ء میں زمبابوے اور کینیڈا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی پہلی ہی گیند پر کینیڈین بلے باز آصف ملا کو آؤٹ کیا تھا۔

سال 2009ء میں 2 کھلاڑیوں نے میچ کی پہلی بال پر وکٹ حاصل کی۔ ان میں جنوبی افریقہ کے چارل لینگویلڈٹ بھی شامل تھے جنہوں نے پاکستان کے خلاف کھیلے گئے میچ کی پہلی بال پر ہی کامران اکمل کو آؤٹ کردیا تھا۔

سال 2010ء میں بھی 2 کھلاڑیوں نے یہ کارنامہ انجام دیا اور ان کھلاڑیوں میں پاکستان کے عبد الرزاق بھی شامل تھے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ کی پہلی ہی بال پر جیسی رائڈر کو پویلین کی راہ دکھادی تھی۔

سال 2012ء سے 2014ء تک مزید 7 کھلاڑی اس فہرست کا حصہ بنے۔ 2015ء میں پاکستانی کھلاڑی عامر یامین نے انگلینڈ کے خلاف میچ کی پہلی بال پر جیسن رائے کو آوٹ کیا۔

2017ء سے 2019ء کے درمیان مختلف ممالک کے مزید 13 کھلاڑیوں نے اس فہرست میں اپنی جگہ بنائی۔ رواں سال نمیبیا کے روبن ٹرمپلمین کے علاوہ مختلف ممالک کے مزید 3 کھلاڑی میچ کی پہلی بال پر ہی وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ ان میں پہلا نام جنوبی افریقہ کے جارج لنڈے کا ہے جنہوں نے پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے ٹی20 میچ کی پہلی بال پر محمد رضوان کو آؤٹ کیا تھا۔

رواں سال سری لنکا کے دشمنتھا چمیرا نے بھی انڈیا کے خلاف میچ کی پہلی بال پر پرتھوی شا کو آؤٹ کیا تھا۔ اسی سال گھانا کے املوک سنگھ نے روانڈا کے خلاف میچ کی پہلی بال پر ایرک ڈوسنگزیمانا کو آؤٹ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024