• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کیا رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بھی دسمبر میں شادی کریں گے؟

شائع October 28, 2021
کترینہ کیف اور وکی کوشل کی دسمبر میں شادی کی خبروں کے بعد سے بھارتی میڈیا میں یہ چہ مگوئیاں جاری ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
کترینہ کیف اور وکی کوشل کی دسمبر میں شادی کی خبروں کے بعد سے بھارتی میڈیا میں یہ چہ مگوئیاں جاری ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی دسمبر میں شادی کی خبروں کے بعد سے بھارتی میڈیا میں یہ چہ مگوئیاں بھی کی جارہی ہیں کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بھی اسی سال دسمبر میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق کچھ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بھی دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔

دکن کرونیکل کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ نے دسمبر میں دیگر مصروفیات ترک کردی ہیں تاکہ وہ اپنی شادی پر توجہ مرکوز کر سکیں۔

مزید پڑھیں: رنبیر اور عالیہ 2021 میں ہی شادی کریں گے، لارا دتہ

پنک ولا کے مطابق ان رپورٹس کی تصدیق کے لیے کرینہ کپور کے والد اور رنبیر کے چچا رندھیر کپور سے رابطہ کیا گیا۔

دونوں نے واضح طور پر آج تک اپنے تعلق کے بارے میں کھل کر بات نہیں کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے واضح طور پر آج تک اپنے تعلق کے بارے میں کھل کر بات نہیں کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

رندھیر کپور نے کہا کہ ’میں نہیں جانتا اور میں نے یہ خبر بھی نہیں سنی ہے، کسی نہ کسی دن اس کی شادی ہو جائے گی، لیکن مجھے اس کی کوئی خبر نہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے تو دسمبر میں رنبیر اور عالیہ کے شادی کے بارے میں بھی کچھ نہیں سنا۔

خیال رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو کچھ عرصے سے ایک ساتھ مختلف تقاریب میں دیکھا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ دونوں نے جودھ پور میں رنبیر کپور کی 39 ویں سالگرہ بھی منائی تھی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: شادی سے قبل ہی عالیہ بھٹ نے بیٹی کا نام طے کرلیا

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے درمیان تعلقات اور ان کی شادی کی چہ مگوئیاں 2017 سے جاری ہیں لیکن تاحال دونوں نے واضح طور پر اس حوالے سے کچھ نہیں کہا۔

دونوں نے واضح طور پر شادی سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا—اسکرین شاٹ
دونوں نے واضح طور پر شادی سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا—اسکرین شاٹ

رنبیر کپور بھی گزشتہ برس کہہ چکے تھے کہ اگر کورونا نہ آیا ہوتا اور لاک ڈاؤن نافذ نہ ہوا ہوتا وہ شادی سے متعلق فیصلہ کر چکے ہوتے مگر انہوں نے اپنی ممکنہ دلہن کا نام نہیں بتایا تھا۔

مزید پڑھیں: رنبیر اور عالیہ کی شادی 2020 میں متوقع

اس سے قبل بھی رنبیر اور عالیہ مختلف مواقع پر ایک دوسرے کے ساتھ اظہار محبت کر چکے ہیں لیکن دونوں نے واضح طور پر شادی سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا۔

دونوں کے درمیان 2017 کے بعد تعلقات کی چہ مگوئیاں ہیں اور ان افواہوں میں 2018 میں دپیکا پڈوکون کی شادی کے بعد تیزی آئی۔

دپیکا پڈوکون کی شادی کے بعد رنبیر کپور کی عالیہ بھٹ سے شادی سے متعلق متعدد بار خبریں پھیلیں اور بعض شوبز شخصیات نے یہ عندیہ تک دیا تھا کہ دونوں 2020 میں شادی کرلیں گے لیکن ایسا نہیں ہوسکا اور رواں برس اگست میں لارا دتہ نے کہا تھا کہ دونوں رواں سال کے اختتام تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

دونوں کے درمیان 2017 کے بعد تعلقات کی چہ مگوئیاں ہیں—فائل فوٹو:فیس بک
دونوں کے درمیان 2017 کے بعد تعلقات کی چہ مگوئیاں ہیں—فائل فوٹو:فیس بک

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024