• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

اب آئی فون سے واٹس ایپ ڈیٹا مخصوص اینڈرائیڈ فونز میں منتقل کرنا ممکن

شائع October 27, 2021
فی الحال یہ فیچر گوگل پکسل فونز اور سام سنگ ڈیوائسز کے لیے ہی دستیاب ہوگا — فوٹو بشکریہ گوگل
فی الحال یہ فیچر گوگل پکسل فونز اور سام سنگ ڈیوائسز کے لیے ہی دستیاب ہوگا — فوٹو بشکریہ گوگل

اگست میں سام سنگ کی جانب سے نئے فولڈ ایبل فونز پیش کیے جانے کے موقع پر واٹس ایپ نے آئی او ایس ڈیوائسز سے چیٹ ہسٹری اینڈرائیڈ فونز میں منتقل کرنے کی سروس متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔

ستمبر 2021 کے آغاز میں یہ فیچر ابتدائی اینڈرائیڈ 10 یا 11 آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے سام سنگ فونز کے لیے متعارف کرایا گیا۔

اب یہ فیچر سام سنگ سے ہٹ کر دیگر اینڈرائیڈ فونز کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔

مگر اب بھی تمام اینڈرائیڈ فونز پر اس سے فائدہ نہیں اٹھایا جاسکتا بلکہ اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والی ڈیوائسز پر ہی آئی فون سے ڈیٹا منتقل کیا جاسکتا ہے۔

یعنی فی الحال یہ فیچر گوگل پکسل فونز اور سام سنگ ڈیوائسز کے لیے ہی دستیاب ہوگا اور بتدریج یہ دیگر کمپنیوں کے فونز میں دستیاب ہوگا۔

آئی فون سے ڈیٹا منتقل کرنے کا عمل کافی سادہ ہے۔

اس کے لیے آپ کو لائٹننگ کیبل ٹو یو ایس بی سی کیبل کی ضرورت ہوگی اور اپنے فون کو آئی فون سے کنکٹ کریں۔

اس کے بعد ایک نوٹیفکیشن یا پروموٹ نظر آئے گا اور آپ کو ایک اپنے آئی فون پر ایک کیو آر کوڈ کو اسکین کرنا ہوگا تاکہ واٹس ایپ لانچ کرکے اپنے ڈیٹا کو پکسل یا کسی اور فون میں منتقل کرسکیں۔

گوگل کے مطابق ڈیٹا محفوظ انداز سے فونز میں منتقل ہوگا۔

گوگل نے بتایا کہ واٹس ایپ کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنایا جارہا کہ ڈیٹا محفوظ رہے اور کسی کو بھی آپ کی تفصیلات اور فائلز تک رسائی حاصل نہ ہو۔

اس منتقلی میں اکاؤنٹس انفارمیشن، پروفائل فوٹو، انفرادی چیٹس، گروپ چیٹس، چیٹ ہسٹری، میڈیا (وائس میسجز، تصاویر اور ویڈیوز) اور سیٹنگز سب کچھ ایک سے دوسرے فون میں ٹرانسفر ہوجائے گا۔

مگر کال ہسٹری اور ڈسپلے نیم چیٹ ٹرانسفر کا حصہ نہیں ہوں گے۔

خیال رہے کہ اگست میں اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے کمپنی نے بتایا کہ اس ٹول پر عملدرآمد بہت مشکل تھا کیونکہ تمام میسجز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ اور ڈیوائس میں محفوظ ہوتے ہیں۔

اس ڈیٹا کی منتقلی کے لیے واٹس ایپ، او ایس ڈیولپرز اور فون بنانے والی کمپنیوں کو اضافی کام کی ضرورت تھی۔

آسان الفاظ میں یہ ٹول سب کی مشترکہ کوششوں کا ہی نتیجہ ہے۔

یہ نیا فیچر ملٹی ڈیوائس سپورٹ کے لیے بھی کارآمد ہوگا کیونکہ اس چیٹ مائیگریشن ٹول سے صارفین کو ایک اکاؤنٹ کے تحت کئی ڈیوائسز کو منسلک کرنے کی سہولت مل سکے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024