• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

انفینکس کا نیا مڈرینج فون پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

شائع October 27, 2021
ہاٹ 11 ایس — فوٹو بشکریہ انفینکس
ہاٹ 11 ایس — فوٹو بشکریہ انفینکس

انفینکس نے اپنی مقبول ہاٹ سیریز کا ایک نیا اسمارٹ فون پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

انفینکس ہاٹ 11 ایس کو پاکستان میں پیش کیا گیا ہے جو بنیادی طور پر گیمنگ کے شوقین افراد کے لیے ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے چین میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب پاکستان میں اس کی آمد ہوئی ہے۔

اس فون میں 6.78 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فرنٹ پر پنچ ہول ڈیزائن میں 8 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فوٹو بشکریہ انفینکس
فوٹو بشکریہ انفینکس

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 88 پراسیسر موجود ہے جبکہ 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج ڈیوائس کا حصہ ہے۔

فون کی ایک خاص بات اس میں سنیماٹک ڈوئل اسپیکرز ہیں جو ڈی ٹی ایس آڈیو سے لیس ہیں۔

5000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے اور کمپنی کے مطابق 50 منٹ میں 50 فیصد بیٹری چارج ہوسکتی ہے۔

اسی طرح کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فل چارج بیٹری اسٹینڈبائی پر 60 دن تک چل سکتی ہے جبکہ 142 گھنٹے مسلسل موسیقی پلے، 13 گھنٹے گیمنگ اور 51 گھنٹے تک کالز کی جاسکتی ہیں۔

فوٹو بشکریہ انفینکس
فوٹو بشکریہ انفینکس

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے 2 میگا پکسل ڈیپتھ اور ایک اور کیمرا موجود ہے۔

کمپنی کے مطابق کیمرا سیٹ اپ میں آٹو فوکس، نائٹ موڈ اور آئی ٹریکنگ آٹو فوکس جیسے فیچرز موجود ہیں جبکہ پہلی بار اس سیریز کے کسی فون میں 240 فریم فی سیکنڈ سلوموشن ویڈیو کا فیچر بھی دیا گیا ہے۔

پاکستان میں یہ فون 25 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024