• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جب نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف آؤٹ آف سلیبس پرچے کا سامنا ہوا!

شائع October 27, 2021
—تصویر: اے ایف پی
—تصویر: اے ایف پی

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2021ء میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے اہم میچ میں 5 وکٹوں سے فتح حاصل کرلی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے گزشتہ ماہ ’سیکیورٹی وجوہات‘ کی بنا پر دورہ پاکستان اچانک منسوخ کرنے کے بعد پاکستانی شائقینِ کرکٹ اس میچ کو بھی بھارت اور پاکستان کے میچ کی طرح ہی اہمیت دے رہے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ کانٹے کے مقابلے کے بعد ملنے والی اس فتح پر شائقین نے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کے خلاف کھل کر نعرے بازی کی۔

پاکستانیوں نے اسٹیڈیم کے اندر بھی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پر غصہ نکالا اور میچ کے دوران و اختتام پر بھی ’سیکیورٹی سیکیورٹی‘ کے نعرے لگائے۔

منصور علی خان نامی ٹوئٹر صارف نے نیوزی لینڈ کی شکست کی عکاسی کے لیے بالی وڈ فلم گینگز آف واسع پور کا ایک منظر شیئر کیا۔

ایک صارف نے بھارتی نیوز چینل کی ویڈیو کلپ شیئر کی جس میں مہمان کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ اگر بھارت کو ٹورنامنٹ میں رہنا ہے تو دعا کرنی ہوگی کہ پاکستان نیوزی لینڈ کو ہرادے۔

اس کے علاوہ دیگر صارفین نے بھی بھارت اور نیوزی لینڈ کی یکساں صورتحال پر طنز کرتے ہوئے کچھ ٹوئٹس کیں۔

ایک ٹوئٹر صارف کی رائے میں پاکستان نے میچ آخری اوورز تک لے جاکر اس وجہ سے جیتا تاکہ نیوزی لینڈ کو معلوم ہو کہ جب وہ کھیلے بغیر دورہ منسوخ کرکے چلے گئے تھے تو ہمیں کیسا محسوس ہوا تھا۔

حمنہ سلیم نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’وہ بابر، رضوان اور شاہین کی تیاری کرکے آئے لیکن شعیب، آصف اور حارث رؤف آؤٹ آف سلیبس آگئے‘۔

آخر میں ایک پاکستانی نے نیوزی لینڈ کے فینز سے یہ کہلوا ہی دیا کہ ان کے سیکیورٹی کے مسائل اب حل ہوگئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024