• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سونی کے اس نئے اسمارٹ فون کا کیمرا دنگ کردینے والا ہے

شائع October 26, 2021
ایکسپیریا پرو آئی — فوٹو بشکریہ سونی
ایکسپیریا پرو آئی — فوٹو بشکریہ سونی

اگر آپ اچھے کیمرے والا اسمارٹ فون لینا چاہتے ہیں تو سونی نے نیا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے مگر اس کی قیمت بھی دنگ کردینے والی ہے۔

سونی نے ایک نیا 5 جی اسمارٹ فون ایکسپیریا پرو آئی پیش کیا ہے جس کا مقصد دیگر کمپنیوں کو اسمارٹ فون کیمرے میں پیچھے چھوڑنا ہے۔

ایکسپیریا پرو آئی میں آئی سے مراد امیجنگ ہے جو کمپنی کی جانب سے اپنے مقبول ایلفا مرر لیس انٹرچینج ایبل لینس کیمرے اور پروفیشنل ویڈیو کیمروں کو خراج تحسین پیش کرنا بھی ہے۔

فوٹو بشکریہ سونی
فوٹو بشکریہ سونی

اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ ڈیوائس کی خاص بات اس کی کیمرا ٹیکنالوجی ہی ہے۔

یہ جاپان سے باہر پہلا اسمارٹ فون ہوگا جس میں ایک انچ کا کیمرا سنسر فیز ڈیٹکیٹ آٹو فوکس کے ساتھ دیا گیا ہے۔

یہ ایک انچ کا ٹائپ کیمرا براہ راست کمپنی کے مقبول ترین آر ایکس 100 وی 2 کامپیکٹ کیمرے سے لیا گیا ہے مگر اس مرتبہ یہ اسمارٹ فون کے لیے استعمال ہوا ہے۔

یہ 12 میگا پکسل کیمرا 2.4µm پکسل تصاویر کھینچتا ہے جو آئی فون 13 پرو میکس سے 20 فیصد بڑے پکسلز ہیں اور گلیکسی ایس 21 الٹرا کے مین کیمرے جتنے ہیں۔

یہ ایکسمور آر ایس سنسر زیئسز کوٹڈ ہے جو 24 ایم ایم لینس کو مختلف آپرچرز جیسے ایف 2.0 سے ایف 4.0 کی سہولت فراہم کرتا ہے تاکہ تصویر کا معیار بہترین ہو۔

فوٹو بشکریہ سونی
فوٹو بشکریہ سونی

اس سے ہٹ کر بھی 3 کیمرے اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں جن میں سے ایک 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور دوسرا 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا ہے۔

چوتھا تھری ڈی آئی ٹی او ایف کیمرا ہے اور کمپنی کے مطابق کیمرا سیٹ اپ میں سونی کا پرو گریڈ رئیل ٹائم آئی آٹو فوکس انسانوں اور جانوروں کے لیے دیا گیا ہے۔

یہ فون 315 فیز ڈیٹکیٹ اے ایف پوائٹس کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے جبکہ بائیونز ایکس امیج سگنل پراسیسر تصاویر اور ویڈیو پراسیسنگ کرتا ہے۔

سونی کی جانب سے فون کو 2 فزیکل کیمرا کنٹرول سے لیس کیا گیا ہے جبکہ ویڈیو گرافی پرو ایپ بھی اس ڈیوائس کا حصہ ہے۔

فوٹو بشکریہ سونی
فوٹو بشکریہ سونی

اسی طرح سنیماٹوگرافی پرو کا فیچر بھی فون کا حصہ ہے اور یہ 4K ویڈیو 120 فریم فی سیکنڈ 5 ایکس سلوموشن میں ریکارڈ کرسکتا ہے۔

اس سے ہٹ کر فون میں 6.5 انچ کا 4K او ایل ای ڈی ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ سونی
فوٹو بشکریہ سونی

4500 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ موجود ہے۔

سونی کی جانب سے یہ فون دسمبر میں سب سے پہلے یورپ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور اس کی قیمت 1799 یورو (3 لاکھ 66 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

اگر وی لاگ مانیٹر لینا پسند کریں گے تو اس کے لیے 199 ہورو مزید خرچ کرنا ہوں گے جبکہ بیک کور اٹیچمنٹ کے لیے 90 یورو کا خرچ ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024