• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستانی بلے باز رضوان کا بھارتی باؤلر شامی کی حمایت میں ٹوئٹ

شائع October 26, 2021
شامی کو ان کے انسٹاگرام پر سینکڑوں پیغام موصول ہوئے — فائل فوٹو: اے ایف پی
شامی کو ان کے انسٹاگرام پر سینکڑوں پیغام موصول ہوئے — فائل فوٹو: اے ایف پی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان سے میچ ہارنے کے بعد بھارتی باؤلر محمد شامی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پاکستانی بلے باز محمد رضوان بھارت کے فاسٹ باؤلر کی حمایت میں سامنے آگئے۔

رضوان نے کپتان بابر اعظم کے ساتھ شراکت میں شان دار اننگز کھیلی تھی، جس میں محمد شامی کی باؤلنگ کا سامنا کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے اس بڑے میچ میں دیے گئے 151 رنز کا ہدف حاصل کرلیا تھا۔

دبئی میں پاکستان سے شکست کے بعد 31 سالہ محمد شامی نشانہ بن چکے ہیں جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے تسلیم کیا کہ ان کی ٹیم کی جانب سے ’بہترین کھیل پیش نہیں کیا گیا‘۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا: شائقین نے سوشل میڈیا کا محاذ سنبھال لیا

شامی کو ان کے انسٹاگرام پیج پر سیکڑوں پیغام موصول ہوئے جس میں کہا گیا کہ وہ ’غدار‘ ہیں اور انہیں بھارتی ٹیم سے نکال دینا چاہیے۔

پاکستانی بلے باز محمد رضوان نے ٹوئٹ کیا کہ ’ایک کھلاڑی کو اس کے ملک کے لیے مختلف قسم کے دباؤ، جدوجہد اور قربانی سے گزرنا پڑتا ہے اور یہ حد سے زیادہ ہے‘۔

انہوں نے ٹوئٹ میں شامی کو ’ایک ستارا‘ اور دنیا کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔

ان کا مطالبہ تھا کہ ’اپنے اسٹارز سے تعاون کریں‘ کرکٹ لوگوں کو تقسیم کرنے کے بجائے انہیں ملانے کے لیے ہونی چاہیے۔

نفرت کے باوجود متعدد بھارتی شائقین اور سیاست دانوں نے باؤلر کی حمایت کا مطالبہ کیا، کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے شامی سے کہا کہ ان ٹرولز کو ’معاف‘ کر دیں۔

مزید پڑھیں: پاک-بھارت کرکٹ میچ سے لطف اندوز ہوا، اکشے کمار

انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’ان لوگوں کے دلوں میں نفرت بھری ہوئی ہے کیونکہ کوئی ان سے محبت نہیں کرتا‘۔

عظیم کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے واضح کیا کہ بھارتی ٹیم کی سپورٹ کا مطلب تمام کھلاڑیوں کی حمایت کرنا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’شامی دنیا کے بہترین باؤلرز میں سے ایک ہیں، دوسرے کھلاڑیوں کی طرح ان کا بھی دن برا تھا، میں شامی اور بھارتی ٹیم کے ساتھ ہوں۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے محمد شامی کو نشانہ بنائے جانے کے حوالے سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024