• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

بھارت: پاکستان کی کامیابی پر خوشی منانے والی مسلمان خاتون ٹیچر ملازمت سے برخاست

شائع October 26, 2021
نفیسہ عطاری راجستھان کے ادے پور میں واقع اسکول نیراج مودی اسکول میں بطور استاد فرائض انجام دے رہی تھیں—فوٹو: شٹراسٹاک
نفیسہ عطاری راجستھان کے ادے پور میں واقع اسکول نیراج مودی اسکول میں بطور استاد فرائض انجام دے رہی تھیں—فوٹو: شٹراسٹاک

بھارت کی ریاست راجستھان میں مسلمان خاتون ٹیچر کو ٹی 20 ورلڈ کپ میچ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کی خوشی منانے پر ملازمت سے برخاست کردیا گیا۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق نفیسہ عطاری نے میسجنگ ایپ واٹس ایپ پر بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ’بھارت کے خلاف جیت کے بعد پاکستان اب ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ ہے‘

رپورٹ کے مطابق نفیسہ عطاری راجستھان کے ادے پور میں واقع اسکول ’نیراج مودی اسکول‘ میں بطور استاد فرائض انجام دے رہی تھیں۔

نفیسہ طاری نے اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس میں لکھا ’جیت گئے، ہم جیت گئے‘ اور ساتھ ہی انہوں نے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی تصاویر بھی اسٹیٹس پر اپ لوڈ کیں۔

رپورٹ کے مطابق جب ایک طالبعلم نے نفیسہ طاری سے پوچھا کہ وہ پاکستان کی کامیابی کی خوشی منا رہی ہیں؟

نفسیہ عطاری نے برملا قرار کیا کہ وہ پاکستان کو سپورٹ کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کھلاڑی زیادہ پرجوش نہ ہوں، توجہ ورلڈ کپ جیتنے پر ہونی چاہیے، بابر اعظم

جس کے بعد طالبعلم نے اپنے والدین کو نفیسہ عطاری کا اسٹیٹس دیکھایا جس کے بعد انہوں نے اسکول انتظامیہ سے شکایت کردی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اسکول انتظامیہ نے نفیسہ عطاری کے واٹس ایپ اسٹیٹس کے اسکرین شاٹ دیکھنے کے بعد انہیں ملازمت سے برخاست کردیا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 24 اکتوبر کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ کے میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کی شکست پر بھارتی شائقین کیوں خوشی منارہے ہیں؟

یہ پاکستان کی بھارت کے خلاف کسی بھی فارمیٹ کے ورلڈ کپ ایونٹ میں پہلی فتح ہے۔

اس سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی20 ورلڈ کپ میں 5 اور ون ڈے ورلڈ کپ میں 7 میچ کھیلے گئے تھے اور تمام میچوں میں بھارتی ٹیم کامیاب رہی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024