• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

امید ہے پاکستان کو کوئی رنجش نہیں ہوگی، کپتان نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم

شائع October 25, 2021
کین ولیمسن نے پاکستان کو ورلڈکپ کی فیورٹ ٹیم قرار دے دیا—فوٹو: رائٹرز
کین ولیمسن نے پاکستان کو ورلڈکپ کی فیورٹ ٹیم قرار دے دیا—فوٹو: رائٹرز

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں میچ سے قبل امید کا اظہار کیا ہے کہ ٹیم کی جانب سےدورہ منسوخ کرنے پر پاکستان کو کوئی رنجش نہیں ہوگی۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق کین ولیمسن نے میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ٹیموں کےدرمیان بہت اچھےتعلقات ہیں، ہم برسوں سے ایک دوسرے کے خلاف کھیلتے آرہے ہیں اور کئی کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ کھیل چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: دورہ منسوخ ہونا پاکستانیوں کے لیے یقیناً بہت مایوس کن ہوگا، کپتان نیوزی لینڈ

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ میچ صحیح اسپرٹ کےساتھ کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم گزشتہ ماہ سیکیورٹی کو بنیاد بنا کر راولپنڈی میں سیریز کے پہلے میچ سے چند گھنٹے قبل ہی اپنا دورہ منسوخ کرکے پاکستان سے چلی گئی تھی۔

کین ولیمسن پاکستان چھوڑ کر واپس جانے والی کیوی ٹیم کا حصہ نہیں تھے اور وہ اس وقت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کھیل رہے تھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ منسوخ کیے جانےکے بعد انگلینڈ نے بھی اپنی مردوں اور خواتین کی ٹیموں کا دورہ منسوخ کردیا تھا اور اس کی وجہ کھلاڑیوں کی جانب سے ذہنی طور پر تیار نہ ہونا بتایا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے اس فیصلے کے بعد کہا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ہمارے نشانے پر ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہدف میں ایک ٹیم ہمسایہ بھارت ہوتی تھی، اب اس میں مزید دوٹیمیں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ شامل ہوگئی ہیں۔

کین ولیمسن نے اپنے بیان میں اعتراف کیا تھا کہ نیوزی لینڈ کی حکومت کے مشورے پر دورہ منسوخ کیا گیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے پاکستانی ٹیم کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بعد انگلینڈ بھی دورہ پاکستان سے دستبردار

ورلڈ کپ کے میچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اب یہاں توجہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر ہے اور گزشتہ روز کی کارکردگی کے بعد کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستانی ٹیم مومنٹم میں ہے اور اپنی کرکٹ کے بارے میں مطمئین ہیں۔

ورلڈ کپ کے فیورٹس

قومی ٹیم نے گزشتہ روز ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کو شکست دی تھی، جس کے بعد ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی جارہی ہے۔

کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستان ایونٹ کی فیورٹ ٹیموں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا مطلب ہے کہ ان کی کارکردگی بہت اعلیٰ تھی، میرے خیال میں پاکستان مکمل اعتماد کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آئے ہیں اور ان کنڈیشنز میں سب سے زیادہ کرکٹ کھیلی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے گزشتہ روز کا اس مظاہرہ کیا اور دکھایا کہ وہ کیوں اس ایونٹ کے فیورٹس میں شامل ہے۔

کین ولیمسن نے کل کے میچ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کل وہ دوبارہ بہت مضبوط ہوں گے، ہم کرکٹ پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں ہم کھیلنا چاہتے ہیں اور کنڈیشنز میں ایڈجسٹ ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’کرکٹ برادری کا رویہ ایسا ہوگا تو ہم بھی آگے چل کر کسی بات کا لحاظ نہیں کریں گے‘

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو بہترین امتزاج ہے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کی درجہ بندی میں پاکستان کو نیوزی لینڈ پر ایک درجے کی سبقت حاصل ہے۔

کیوی کپتان نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم متوازن ہے، مڈل آرڈر میں محمد حفیظ اور شعیب ملک جیسے تجربہ کار بلے باز ہیں، جن کا بڑا تجربہ ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں تیسرے روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ شام کو 7 بجے کھیلا جائے گا اور پہلا میچ جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024