• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کیا آپ روہت شرما کو ٹیم سے نکالیں گے، کوہلی کا صحافی کو سوالیہ جواب

شائع October 25, 2021
ایشان کشن نے بھارت کے لیے  2 ایک روزہ  اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں—فوٹو: آئی سی سی
ایشان کشن نے بھارت کے لیے 2 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں—فوٹو: آئی سی سی

اتوار کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں روایتی حریف پاکستان سے ہارنے والی بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو نیوز کانفرنس کے دوران ’بہادرانہ‘ سوال نے چند لمحوں کے لیے چکرا دیا جہاں وہ پاکستان سے شکست کے بعد میڈیا کو بریف کر رہے تھے۔

بھارت پڑوسی ملک پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میں شان دار 0-12 کی یک طرفہ فتوحات کے ساتھ دبئی روانہ ہوا تھا لیکن پاکستان نے سپر 12 میں 10 وکٹوں سے فتح حاصل کرتے ہوئے بھارت کا ریکارڈ تورڈ دیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد اس طرز کرکٹ میں اپنی ٹیم کی قیادت سے الگ ہونے والے ویرات کوہلی سے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں سوال کیا گیا کہ کہیں روہت شرما کی جگہ ایشان کشن کو ٹیم میں بطور ٹاپ آرڈر بلے باز شامل کر کے غلطی تو نہیں کی؟

مزید پڑھیں: بھارت کو شکست، شوبز شخصیات کی قومی کرکٹ ٹیم کو جیت کی مبارکباد

کوہلی نے سوال پر حیرت کا اظہار کیا اور مسکرا کر جواب دیا کہ ’یہ بہت بہادرانہ سوال تھا، جناب آپ اس بارے میں کیا سوچتے ہیں؟‘

ٹی ٹوئنٹی طرز کی کرکٹ کے لیے ویرات کوہلی کی جگہ روہت شرما کو کپتان بنانے کی تجویز دی جارہی ہے اور اس طرز میں شان دار ریکارڈ کے باعث انہیں کپتانی کے لیے آٹومیٹک متبادل تصور کیا جا رہا ہے۔

ممبئی سے تعلق رکھنے والے بلے باز 50 اوورز کی کرکٹ میں 3 ڈبل سینچریاں بنا چکے ہیں جس میں ان کے ایک روزہ کرکٹ کے ایک میچ میں 264 رنز بھی شامل ہیں جبکہ وہ بھارتی ٹیم کے لیے ٹی ٹوئنٹی میں بھی 4 سینچریاں بنا چکے ہیں۔

34 سالہ روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں 41 باؤلز پر 60 رنز بنانے کے بعد ریٹائر ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کے خلاف میچ کیلئے کوئی تناؤ نہیں ہے، نیوزی لینڈ کوچ

ویرات کوہلی نے کہا کہ ’میں نے ٹیم کے لیے جتنا کھیلا مجھے لگتا ہے کہ وہ بہترین تھا، آپ کی کیا رائے ہے؟ کوہلی نے چہرے پر موجود مسکراہٹ کے ساتھ اپنی بات جاری رکھی اور کہا کہ ’کیا آپ روہت شرما کو بین الاقوامی ٹوئنٹی سے نکال دیں گے؟ آپ روہت شرما کو نکال دیں گے؟'

انہوں نے کہا کہ کیا آپ جانتے ہیں ہمارے آخری میچ میں انہوں نے کیا کیا تھا؟ ہاں؟

23 سالہ ایشان کشن نے بھارت کے لیے 2 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں اور انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں ناقابل شکست 70 رنز بنا کر اپنی اہلیت منوا چکے ہیں۔

کوہلی کا کہنا تھا کہ ’یہ ناقابل یقین ہے‘۔

کوہلی نے تھوڑی دیر کے لیے اپنے چہرے کو ہاتھ سے چھپا کر اور سر ہلاتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ تنازع پیدا کرنا چاہتے ہیں تو مجھے بتائیں تاکہ میں اس کے مطابق جواب دے سکوں‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024