• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارت کو شکست، شوبز شخصیات کی قومی کرکٹ ٹیم کو جیت کی مبارکباد

شائع October 25, 2021
یہ پاکستان کی بھارت کے خلاف کسی بھی فارمیٹ کے ورلڈ کپ ایونٹ میں بھارت کے خلاف پہلی فتح ہے— فائل فوٹوز: انسٹاگرام
یہ پاکستان کی بھارت کے خلاف کسی بھی فارمیٹ کے ورلڈ کپ ایونٹ میں بھارت کے خلاف پہلی فتح ہے— فائل فوٹوز: انسٹاگرام

بابراعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم نے شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کی شان دار کارکردگی کی بدولت تاریخ میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دی ہے۔

یہ پاکستان کی کسی بھی فارمیٹ کے ورلڈ کپ ایونٹ میں بھارت کے خلاف پہلی فتح ہے۔

پاکستان نے میچ میں 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور یہ ٹی 20 میں پاکستان کی وکٹوں کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح ہے جبکہ بھارتی ٹیم کی سب سے بڑی شکست ہے کیونکہ انہیں بھی پہلی مرتبہ 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم کی تاریخی فتح پر جہاں عوام کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے وہیں شوبز شخصیات بھی قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کررہی ہیں۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ ’یہ کوئی عام فتح نہیں ہے، یہ ایک یاد دہانی ہے کہ پاکستانیوں کو ہمیشہ اپنا سر بلند رکھنا چاہیے، میں پچھلے ایک ہفتے سے سن رہا تھا کہ پاکستان نہیں جیتے گا، کوئی موقع نہیں! اور یہ ہمارے اپنے لوگوں سے! ہر ایک کو غلط ثابت کرنے پر ہماری ٹیم پر بہت فخر ہے ! بہت خوب!!!’۔

مہوش حیات نے ‘بوائز’ کو شاباشی دیتے ہوئے لکھا کہ ‘ہم نے اس فتح کا مزہ چکھنے کے لیے طویل انتظار کیا ہے، ٹی 20 ورلڈ کپ میں اے کلاس کارکردگی دکھانے پر ہمیں آپ پر فخر ہے’۔

اداکارہ مہوش حیات نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’شاباش گرین شرٹس، ہم نے اس فتح کا مزا چکھنے کے لیے طویل انتظار کیا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ٹی 20 ورلڈ کپ میں آپ کی شاندار پرفارمنس دیکھ کر بہت فخر محسوس ہوا، آج، جو میں نے دیکھا وہ واقعی عالمی معیار کا تھا، اچھا آغاز کیا، اب آپ کو ٹرافی بھی لے کر آنی ہے‘۔

گلوکار و اداکار علی ظفر نے قومی ٹیم کی جیت کے بعد سڑکوں پر خوشیاں منانے کے مناظر شیئر کیے اور کہا کہ ان کے چہرے پر مسکراہٹ اور خوشی دیکھ کر بہت اچھا لگا۔

ماہرہ خان نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے بہت فخر ہے۔

گلوکار فرحان سعید نے کہا کہ ’مبارک ہو پاکستان، باؤلنگ سے بیٹنگ اور کیچنگ تک سب کچھ بے عیب تھا‘۔

اداکار زاہد احمد نے کہا کہ ’مبارک ہو، کھلاڑیوں نے زبردست پرفارمنس دکھائی‘۔

گلوکار عاصم اظہر نے مزاحیہ انداز میں ٹوئٹ کی کہ ٹی وی ٹوٹ رہے ہیں آج لیکن پڑوس میں، مذاق کررہا ہوں، کوئی نہیں گیم ہے، ہار جیت ہوتی رہتی ہے لیکن 10 وکٹس سے؟

ایک اور ٹوئٹ میں عاصم اظہر نے بھارتی میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کے پاس ورلڈ کلاس ٹیم ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن یہ آپ کے اوور کنفیڈنس کا سبق ہونا چاہیے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’غرور کا سر ہمیشہ نیچے ہوجاتا ہے، برائے مہربانی اتنا اوور نہ ہوا کریں، ہم سے سیکھ لیں، جب ہارتے ہیں تب بھی شائستگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور جیت کے بھی‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024