• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کرکٹ میں بھارت کے خلاف تاریخی فتح، دنیا بھر میں پاکستانیوں کا جشن

شائع October 25, 2021
تصویر: رائٹرز
تصویر: رائٹرز

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2021 میں گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کی اور ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف مسلسل شکست کی روایت کو توڑ دیا۔

اس فتح نے نہ صرف پاکستان میں رہنے والے افراد بلکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی خوشی کے اظہار کا موقع فراہم کیا جس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

اس خوشی اور جشن کا سب سے پہلا اظہار تو پاکستانی شائقین نے اسٹیڈیم کے اندر موجود بھارتی شائقین کے سامنے ہی کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی شائقین کو مخاطب کرکے پوچھا جارہا ہے کہ ’کتنے آدمی تھے؟‘، جس کے بعد مشہورِ زمانہ ’موقع موقع‘ شروع ہوجاتا ہے۔

ایک صارف نے اسٹیڈیم میں موجود بابر اعظم کے والد کی ویڈیو شیئر کی، پاکستان کے میچ جیت جانے کے بعد بنائی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرط جذبات سے بابر کے والد کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے اور اسی وجہ سے متحدہ عرب امارت کو پاکستان کے لیے دوسرا ہوم گراؤنڈ بھی کہا جاتا ہے۔

اس بات کا اظہار کل پاکستان کی فتح کے بعد دبئی میں نکلنے والی پاکستانیوں کی ریلی سے بھی ہوا۔

سینئر صحافی اور اینکر پرسن نسیم زہرہ نے پاکستان کی فتح کے بعد سری نگر کی ویڈیو شیئر کی جس میں سیکڑوں افراد کو پاکستان کی جیت کا جشن مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

برطانوی دارالحکومت لندن میں مقیم پاکستانیوں نے بھی بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح پر کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ پاکستانیوں نے اس جیت کا جشن بھی فتح کے شایانِ شان منایا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024