• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاک بھارت ٹاکرا: شائقین نے سوشل میڈیا کا محاذ سنبھال لیا

شائع October 24, 2021

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ کھیلا جانا ہے، اس وقت جہاں دونوں ٹیمیں میدان میں ایک دوسرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہی ہیں وہیں کرکٹ کے شائقین نے میچ سے قبل سوشل میڈیا کا محاذ سنبھال لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی شائقین کرکٹ طرح طرح کی میمز شیئر کرکے بھارتی شائقین کے دل جلارہے ہیں۔

ایک ٹوئٹر صارف عثمان خان نے ماضی میں بھارتی شکست پر بھارت میں شائقینِ کرکٹ کی جانب سے ٹی وی توڑنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت اس نتیجے سے خوف زدہ ہے۔

ایک اور ٹوئٹر صارف نے بالی وڈ فلم کا ایک منظر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’آج بھارت اتنا ہی محفوظ ہے جتنا مٹھن سائیکل کے پیچھے محفوظ ہے‘۔

مومنہ طارق نامی ایک صارف نے لوہے کے پنجرے میں بند ٹی وی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بھارت میں پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں‘۔

مزید پڑھیے: پاک بھارت میچ میں کن کھلاڑیوں پر سب کی نظریں ہوں گی

ایک ٹوئٹر صارف نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں جسپریت بمراہ کی نو بال اور بھارتی فضائیہ کے تباہ شدہ طیارے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’برائے مہربانی حد عبور نہ کیجیے‘۔

جہانزیب نامی ٹوئٹر صارف نے ایک تصویر شیئر کی اور فخر زمان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’لیفٹیننٹ صاحب دوبارہ فارم میں آگئے ہیں‘۔

کوئز: آپ پاک بھارت ٹی20 مقابلوں کے بارے میں کتنا جانتے ہیں؟

ایک ٹوئٹر صارف نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پوچھا کہ ’کون کون یہ منظر دیکھنے کا انتظار کر رہا ہے؟‘

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 7 بجے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدِمقابل ہوں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024