• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

یوٹیوب اسٹار شاہ ویر جعفری رشتہ ازدواج میں منسلک

شائع October 24, 2021
شاہ ویر جعفری نے مداحوں کو شادی کی اطلاع فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دی— فوٹو بشکریہ شاہ ویر جعفری انسٹاگرام پیج
شاہ ویر جعفری نے مداحوں کو شادی کی اطلاع فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دی— فوٹو بشکریہ شاہ ویر جعفری انسٹاگرام پیج

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوب اسٹار شاہ ویر جعفری اپنی منگیتر عائشہ بیگ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

شاہ ویر جعفری نے مداحوں کو شادی کی اطلاع فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دی۔

انہوں نے اہلیہ کے ساتھ شادی کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اللہ کا شکر ہے میں اب شادی شدہ ہوں‘۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ ویر جعفری نے سیاہ رنگ کی شیروانی زیب تن کی جبکہ ان کی اہلیہ سرخ رنگ کے ‏عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔

دونوں کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

شادی کی تقریب میں اداکارہ زویا ناصر اور نور ظفر خان نے بھی شرکت کی۔

علاوہ ازیں شاہ ویر جعفری کی شادی میں یوٹیوبر زید علی بھی شریک ہوئے۔

اس سے قبل انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی مہندی کی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ 23 اکتوبر کو شادی کرنے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ شاہ ویر جعفری نے گزشتہ برس دسمبر میں عائشہ بیگ سے منگنی کی تھی۔

واضح رہے کہ مزاحیہ ویڈیوز کی وجہ سے مقبول ہونے والے 27 سالہ شاہ ویر جعفری یوٹیوب پر بہت زیادہ مقبول ہیں جن کے چینیل کے سبسکرائبرز 26 لاکھ سے زیادہ ہیں جبکہ انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر بھی ان کے لاکھوں فالورز ہیں۔

اس سے قبل شاہ ویر جعفری اور پاکستانی ٹی وی اداکارہ نور خان کے تعلق کی افواہیں بھی تھیں، دونوں کو ساتھ دیکھا بھی گیا تھا اور انہوں نے ایک ساتھ ولاگز بھی بنائے تھے۔

تاہم بعدازاں نور خان نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں کہا تھا کہ دونوں کے درمیان صرف دوستی ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ شاہ ویر ان کے بھائی جیسے ہیں۔

شاہ ویر جعفری نے خود بھی اس معاملے پر وضاحت کی تھی۔

اس سے قبل انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرکے اعلان کیا تھا کہ مہوش حیات اور انہوں نے شادی کرلی ہے جبکہ وہ ایک گانے 'چمکیلی' کی ویڈیو کے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024