• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ریڈمی اپنے نئے فلیگ شپ نوٹ 11 سیریز کے فونز پیش کرنے کیلئے تیار

شائع October 22, 2021
نوٹ 11 — فوٹو بشکریہ ریڈمی
نوٹ 11 — فوٹو بشکریہ ریڈمی

شیاؤمی کی ذیلی کمپنی نے مارچ 2021 میں ریڈمی نوٹ 10 سیریز کے فونز متعارف کرائے تھے اور اب وہ ان کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے تیار ہے۔

کمپنی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ اس کے نئے فلیگ شپ ریڈمی 11 سیریز کے فونز 28 اکتوبر کو متعارف کرائے جارہے ہیں جس کے ساتھ ریڈمی واچ 2 بھی پیش کی جئے گی۔

کمپنی کی جانب سے ریڈمی نوٹ 11 اور نوٹ 11 پرو پیش کیے جانے کا امکان ہے مگر ایک رپورٹ کے مطابق نوٹ 11 پرو پلس بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔

ریڈمی نے فونز کی ٹیزر تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

تصویر سے عندیہ ملتا ہے کہ ریڈمی نوٹ 11 پرو میں فنگرپرنٹ اسکین سائیڈ پر ہوگا جبکہ دونوں فونز کے بیک پر 3 اور فرنٹ پر ایک کیمرا ہوگا۔

شیاؤمی کے ایک عہدیدار وانگ ٹینگ کے مطابق ڈیوائس میں ایک اے جی گلاس بیک کور اتعمال کیا جائے گا جبکہ چند اہم تبدیلیاں بھی کی جارہی ہیں۔

ایک تو symmetrical ڈوئل اسپیکر ہے جبکہ ڈیوائس کے ڈسپلے میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ ہوگی اور یہ امتزاج بہت اچھے آڈیو۔ ویژول ایفیکٹ فراہم کرے گا۔

لیکس کے مطابق اس سیریز کے ٹاپ ماڈل میں بیٹری کے ساتھ بہت زیادہ تیز 120 واٹ چارجنگ سپورٹ دی جاسکتی ہے جبکہ ریگولر ماڈل میں 100 واٹ چارجنگ ٹیکنالوجی دستیاب ہوگی۔

اسی طرح بہت زیادہ ایڈوانس ہیڈ فون جیک بھی ڈیوائسز کا حصہ ہوگا جس کے باعث ہیڈ فونز کو چارج کے ساتھ استعمال کیا جاسکے گا اور اضافی بلیوٹوتھ ہیڈ سیٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ریڈمی نوٹ 11 میں 4 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دستیاب ہوں گے۔

اسی طرح نوٹ 11 پرو میں 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج ہوگی۔

ان فونز کو سب سے پہلے چین میں متعارف کرایا جائے گا مگر ابھی اس کے بیک کیمرا سیٹ اپ کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

خیال رہے کہ ریڈمی نوٹ 10 میں 108 میگا پکسل مین کیمرا موجود تھا اور جب اسے پیش کیا گیا تو وہ دنیا کا سب سے سستا 108 میگا پکسل فون بھی تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024