• KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am

جی میل میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ

شائع October 21, 2021
یہ فیچرز اب اکثر صارفین کو دستیاب ہوں گے — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ فیچرز اب اکثر صارفین کو دستیاب ہوں گے — شٹر اسٹاک فوٹو

جی میل دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس ہے اور گوگل نے اسے اب مزید بہتر بنادیا ہے۔

گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں جی میل کے ویب ورژن میں متعدد نئے فیچرز کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

اب کسی ای میل میں ٹو، سی سی اور بی سی سی پر رائٹ کلک مینیو سے جس فرد کو ای میل بھیجیں گے اس کا پورا نام اور ای میل کو زیادہ آسانی سے دیکھ سکیں گے، کانٹیکٹ نیم کو ایڈٹ، ای میل ایڈریس کاپی اور اس کا انفارمیشن کارڈ بھی اوپن کیا جاسکے گا۔

اب آپ کسی دوسرے صارف کو ایڈ کرتے ہوئے اس کے اواتار چپس کو دیکھ کر اس کے بارے میں زیادہ درست اندازہ لگاسکیں گے۔

کمپنی کی جانب سے ویژول انڈیکٹرز کو بھی بہتر بنایا گیا ہے تاکہ ای میلز تحریر کرتے ہوئے صارفین کی رہنمائی کی جاسکے۔

اب ہر صارف کا اپنا ایک اواتار چپ ہوگا جس سے آپ کو یہ شناخت کرنے میں مدد ملے گی کی آپ کس کو ای میل بھیج رہے ہیں۔

اسی طرح گوگل کی جانب سے آپ کے دفتری ساتھیوں سے باہر کے کانٹیکٹ کی شناخت کو بھی آسان بنایا گیا ہے اور ایسے افراد کو جی میل میں گہرے زرد رنگ سے ہائی لائٹ کیا جائے گا۔

اسی طرح اب کسی ایک ادارے کے مختلف ڈومین نیم اب ایکسٹرنل نہیں سمجھیں جائیں گے۔

صارفین اب ایک چیک مارک کو بھی دیکھیں گے جو ایسے صارف کا عندیہ دیں گے جن کو پہلے ہی ای میل کا حصہ بنایا جاچکا ہے تاکہ ڈپلیکشن نہ ہو۔

درحقیقت جی میل میں اب ڈپلیکیٹ انٹریز کو خودکار طور پر ہٹا دیا جائے گا۔

اب جی میل میں ای میل ایڈریس درست نہ ہونے پر ای میل کو بھیجنے سے قبل صارفین کو اس سے خبردار کرنے کے لیے ایرر میسج شو کیا جائے گا۔

یہ فیچرز صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے مگر کمپنی کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ گوگل ورک اسپیس، جی سیوٹ بیسک اور بزنس کسٹمرز کو دستیاب ہوں گے اور پرسنل اکاؤنٹس تک ان کی رسائی نہیں ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024