• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جنوبی افریقہ کے خلاف وارم اپ میچ میں پاکستان کو شکست

شائع October 20, 2021 اپ ڈیٹ October 21, 2021
ڈوسن نے 51 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے— فوٹو : اسکرین شاٹ
ڈوسن نے 51 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے— فوٹو : اسکرین شاٹ

ورلڈ کپ 2021 میں اپنے افتتاحی میچ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا لگا ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف وارم اپ میچ میں پاکستانی باؤلرز ناکام رہے اور پروٹیز نے 6 وکٹوں سے فتح حاصل کر لی۔

ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

اوپنرز بابراعظم اور محمد رضوان نے پاکستان کو 27 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد کپتان بابر پویلین لوٹ گئے جبکہ رضوان کی ناقص فارم کا سلسلہ جاری رہا جو صرف 19 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

فخر زمان نے آتے ہی جارحانہ انداز اپنایا لیکن ان کے ساتھی محمد حفیظ 14 گیندوں کا سامنا کرنے کے باوجود صرف 13 رنز بنا کر چلتے بنے۔

فخر نے شعیب ملک کے ساتھ مل کر 48 رنز کی شراکت قائم کی اور 5 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنانے کے بعد ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے۔

شعیب ملک اور آصف علی نے مزید 56 رنز جوڑ کر اسکور کو 170 تک پہنچا دیا جس کے بعد دونوں بلے باز بالترتیب 28 اور 32 رنز بنا کر چلتے بنے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو ربادا تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے۔

جنوبی افریقہ نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اننگز کے تیسرے اوور میں عماد وسیم نے دونوں جنوبی افریقی اوپنرز کو چلتا کردیا۔

15 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد راسی وین ڈر ڈوسن اور ٹیمبا باووما نے عمدہ کھیل پیش کیا اور 107 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔

اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب کپتان ٹیمبا باووما 42 گیندوں پر 46 رنز بنانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی وکٹ بن گئے۔

دوسرے اینڈ سے ڈوسن نے نصف سنچری کے بعد بھی بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے تن تنہا اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

جنوبی افریقہ کو آخری پانچ اوورز میں 65 رنز درکار تھے اور ڈوسن نے مشکل کام کو ممکن بنانے کے ساتھ ساتھ سنچری بھی بنا ڈالی۔

آخری اوور میں جنوبی افریقہ کو فتح کے لیے 17 رنز درکار تھے اور حسن علی اس کے دفاع میں ناکام رہے اور پروٹیز نے آخری گیند پر کامیابی اپنے نام کر لی۔

ڈوسن نے 51 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عماد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسن علی 4 اوورز کے کوٹے میں 52 رنز دے کر سب سے مہنگے باؤلر رہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024