• KHI: Asr 4:18pm Maghrib 5:55pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:11pm
  • ISB: Asr 3:32pm Maghrib 5:11pm
  • KHI: Asr 4:18pm Maghrib 5:55pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:11pm
  • ISB: Asr 3:32pm Maghrib 5:11pm

رئیل می کے 2 نئے اسمارٹ فونز پیش

شائع October 20, 2021
جی ٹی نیو 2 اور کیو 3 ایس  — فوٹو بشکریہ رئیل می
جی ٹی نیو 2 اور کیو 3 ایس — فوٹو بشکریہ رئیل می

رئیل می نے 2 نئے مڈ رینج اسمارٹ فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔

رئیل می جی ٹی نیو 2 ٹی اور رئیل می کیو 3 ایس کو کمپنی کی نئی ٹی 1 اسمارٹ واچ کے ساتھ پیش کیا گیا۔

جی ٹی نیو 2 ٹی بنیادی طور پر رئیل می جی نیو کا ری برانڈڈ ماڈل ہے جس میں بیک ڈیزائن کو کچھ مختلف کیا گیا ہے جبکہ نئے رنگوں کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

رئیل می جی ٹی نیو 2 ٹی

جی ٹی نیو 2 ٹی — فوٹو بشکریہ رئیل می
جی ٹی نیو 2 ٹی — فوٹو بشکریہ رئیل می

اس فون میں 6.43 انچ کا سپر امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جس میں پنچ ہول ڈیزائن میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

ڈیوائس میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 1200 پراسیسر موجود ہے جو 5 جی سپورٹ فراہم کرتا ہے۔

فون میں 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں جبکہ 4500 ایم اے ایچ بیٹری 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔

یہ فون سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جہاں یہ فی الحال پری آرڈر میں دستیاب ہوگا۔

جی ٹی نیو 2 ٹی کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2099 یوآن (56 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 2599 یوآن (70 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

رئیل می کیو 3 ایس

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

یہ اس کمپنی کا ایک اور مڈرینج فون ہے جس میں 6.6 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 144 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ ہے۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

فون کے اندر کوالکوم کا اسنیپ ڈراگون 778 جی پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز ہوں گے۔

کیو 3 ایس میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج رئیل می یو آئی 2.0 سے کیا گیا ہے۔

رئیل می کے اس فون میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے دیئے گئے ہیں۔

اس فون کو سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 1599 یوآن (43 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 1999 یوآن (53 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025