• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ٹی20 ورلڈ کپ میں ویزے کی جارحانہ بیٹنگ، نیدرلینڈز کو نمیبیا کے ہاتھوں شکست

شائع October 20, 2021
نیدرلینڈز کے خلاف فتح کے بعد نمیبیا کے کھلاڑی جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
نیدرلینڈز کے خلاف فتح کے بعد نمیبیا کے کھلاڑی جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

ٹی20 ورلڈ کپ 2021 کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں نمیبیا نے ڈیوڈ ویزے کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ابوطبی میں کھیلے گئے میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور نیدرلینڈز کے اوپنرز نے ٹیم کو 42 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

اس مرحلے پر اسٹیفن میبرغ 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ وین ڈر مروے چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو نیدرلینڈز کی ٹیم 55 رنز پر دو وکٹوں سے محروم ہو چکی تھی۔

اس مرحلے پر میکس او ڈاؤڈ کا ساتھ دینے کولن ایکرمین آئے اور دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 82 رنز کی شراکت قائم کر کے اچھے اسکور تک رسائی کی راہ ہموار کی، ایکرمین 35 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

میکس او ڈاؤڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 56 گیندوں پر چھ چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 70 رنزبنائے۔

نیدرلینڈز کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کے اوپنرز نے بھی ٹیم کو 34 رنز کا آغاز فراہم کیا 52 کے مجموعی تک پہنچتے پہنچتے نمیبیا کی ٹیم تین وکٹیں گر چکی تھیں۔

اس مرحلے پر نمیبیا کو میچ میں فتح کے لیے 70 گیندوں پر 113 رنز درکار تھے اور نیدرلینڈز کی ملک میں فتح کے امکانات روشن نظر آتے تھے لیکن کپتان جیرہارڈ ایراسمس اور ڈیوڈ ویزے نے عمدہ بیٹنگ سے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 97 رنز کی شراکت قائم کی خصوصاً ویزے نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا 40 گیندوں پر 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 66 رنزبنائے۔

ایراسمس نے 32 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ان کے آؤٹ ہونے کے باوجود نمیبیا نے ایک اوور قبل ہی چار وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے فتح حاصل کر لی۔

اس میچ میں 6 وکٹوں سے فتح کی بدولت نمیبیا نے دو قیمتی پوائنٹس بھی اپنے نام کر لیے۔

ڈیوڈ ویزے کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024