• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

ٹی20 ورلڈ کپ 2021ء کے وہ کھلاڑی جو ماضی میں کسی اور ٹیم کا حصہ تھے

شائع October 20, 2021
تصویر:  ٹوئٹر ہینڈل آئی سی سی
تصویر: ٹوئٹر ہینڈل آئی سی سی

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2021ء کئی حوالوں سے منفرد ثابت ہورہا ہے۔ اس ضمن اب تک دو ایسے کھلاڑی بھی سامنے آئے ہیں کہ جو ماضی میں کسی اور ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں لیکن اس ٹی20 ورلڈ کپ میں وہ کسی دوسری ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

تو آئیے ان دو کھلاڑیوں سے آپ کا بھی تعارف کرواتے ہیں۔

فیاض بٹ

اس ورلڈ کپ میں عمان کی نمائندگی کرنے والے فیاض بٹ ماضی میں انڈر 19 کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ فیاض نے اپنے انڈر 19 کیریئر میں 7 بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں جن میں انہوں نے 10 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ 2010ء کے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں بھی پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے۔ اس ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم اور ٹی20 اسکواڈ میں شامل عثمان قادر بھی پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے۔

اس ورلڈ کپ میں انہوں نے کل 5 میچ کھیلے اور 9 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ان 9 وکٹوں میں سے 4 وکٹیں بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے کواٹر فائنل میں حاصل کی تھیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فیاض نے جن بھارتی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ان میں موجودہ ٹی20 ورلڈ کپ میں شامل بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑی کے ایل راہول بھی شامل تھے۔ فیاض نے راہول کو پہلی ہی گیند پر پویلین واپس بھیج دیا تھا۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں عمان کی نمائندگی کرتے ہوئے بھی فیاض اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے اہم میچ میں بھی انہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ڈیوڈ ویزے

ایسے ہی ایک اور کھلاڑی ڈیوڈ ویزے بھی ہیں جو ماضی میں جنوبی افریقی ٹیم کا حصہ تھے لیکن اس ٹی20 ورلڈ کپ میں نمیبیا کی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے 2016ء میں منعقد ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ میں ویزے جنوبی افریقہ کی ٹیم کا حصہ تھے۔

ڈیوڈ ویزے نے 2013ء سے 2016ء تک جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے 20 میچ کھیلے، جن میں انہوں نے 92 رنز بنائے اور 24 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری طرف نمیبیا کے لیے وہ اب تک 4 میچ کھیل چکے ہیں جن میں انہوں نے 26 رنز بنائے ہیں اور 3 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024