• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز وارم اپ میچ میں ہونے والے چند دلچسپ واقعات

شائع October 19, 2021
فائل فوٹو: اے پی
فائل فوٹو: اے پی

پاکستان نے ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچ میں کامیابی حاصل کرکے اپنی مہم کا آغاز کرلیا ہے۔ گزشتہ روز پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان وارم اپ میچ کھیلا گیا جس میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان نے بابر اعظم کی نصف سنچری اور فخر زمان کے 46 رنز کی بدولت 15.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہی ہدف حاصل کرلیا۔

اس میچ میں پاکستان کی فتح کے ساتھ کچھ دلچسپ لمحات بھی دیکھنے کو ملے اور میچ کے دوران اور میچ کے بعد شائقین نے سوشل میڈیا پر ان کا ذکر بھی کیا۔

سوشل میڈیا پر سب سے دلچسپ تبصرے میچ اور خاص طور پر بابر اعظم کی بیٹنگ کے دوران اسٹینڈز میں موجود بھارتی ٹیم کے حوالے سے ہوئے۔

ایک صارف نے بھارتی ٹیم کے اس عمل کو بالی وڈ فلم لگان کے ایک منظر سے تشبیہہ دی تو دوسرے صارف نے لکھا کہ ’فینز بابر اعظم کی بیٹنگ دیکھ رہے ہیں‘۔ اسی طرح ایک ٹوئٹر صارف نے انگلینڈ کی ٹیم کی تصویر بھی شیئر کی۔

حماد سرور نامی صارف نے میچ کے دوران بابر کی ایک ویڈیو کلپ شیئر کی جس میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’حفیظ بھائی، اگلے اوور میں آجائیے گا‘۔ صارف نے لکھا کہ ’کیا بابر اعظم نے محمد حفیظ کے لیے اپنی وکٹ کی قربانی دی؟ آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟‘

میچ کا ایک یادگار لمحہ وہ بھی تھا جب ویسٹ انڈین کھلاڑی شمرون ہٹمائر وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔ شمرون کا خیال تھا کہ بال ان کے بیٹ سے لگی ہی نہیں تاہم کوئی ریویو نہ ہونے کی وجہ سے وہ پویلین لوٹنے لگے، مگر اس دوران بابر اعظم نے انہیں واپس بلا کر بیٹنگ جاری رکھنے کی پیشکش کی جسے شائقین نے خوب سراہا۔

میچ کے دوران شاداب خان جب ایک مخالف بلے باز کو رن آؤٹ کرنے میں ناکام رہے تو بابر اعظم نے انہیں ٹوکتے ہوئے کہا ’بڈھا ہوگیا بڈھا ہوگیا‘ شائقین نہ صرف اس لمحے سے محضوظ ہوئے بلکہ ٹوئٹر پر اس کا اظہار بھی کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024