• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ایپل ایک بار پھر دنیا کی دوسری بڑی اسمارٹ فون کمپنی بننے میں کامیاب

شائع October 17, 2021
آئی فون 12 سیریز کے فونز — فوٹو بشکریہ ایپل
آئی فون 12 سیریز کے فونز — فوٹو بشکریہ ایپل

اسمارٹ فونز کی فروخت کی بات ہو تو سام سنگ وہ کمپنی ہے جو عرصے سے اس حوالے سے سرفہرست ہے۔

2021 کی تیسری سہ ماہی میں بھی سام سنگ دنیا میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنی رہی۔

اسمارٹ فونز کی فروخت کا تجزیہ کرنے والی کمپنی کینالیز کی رپورٹ کے مطابق 2021 کی تیسری سہ ماہی کے دوران بھی سام سنگ کی سبقت برقرار رہی۔

اس عرصے میں سام سنگ کا مارکیٹ شیئر 23 فیصد رہا۔

مگر اس سہ ماہی میں ایپل نے دوسری پوزیشن ایک بار پھر حاصل کرکے شیاؤمی کو نیچے دھکیل دیا ہے۔

ایپل کا جولائی سے ستمبر تک اسمارٹ فونز مارکیٹ میں شیئر 15 فیصد رہا جو گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 3 فیصد بہتر ہے۔

شیاؤمی کے حصے میں تیسرا نمبر آیا مگر یہ تنزلی محض ایک فیصد کمی میں آئی جو 14 فیصد رہا۔

ویوو اور اوپو چوتھے اور 5 ویں نمبر پر رہے جن کا مارکیٹ شیئر بالترتیب 10۔ 10 فیصد رہا۔

2021 کی تیسری سہ ماہی کے دوران عالمی سطح پر اسمارٹ فونز کی فروخت میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6 فیصد کم رہی۔

اس کی وجہ عالمی سطح پر چپس کی قلت ہے اور ماہرین کے خیال میں اس بحران پر قابو پانے میں ایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

کینالیز کے مطابق تمام کمپنیوں کی جانب سے اسمارٹ فونز کی تیاری کے لیے درکار اجزا کی عالمی قلت کے باعث ان کے حصول کے لیے سخت مسابقت ہورہی ہے، مگر شیاؤمی نے نئے ہدف پر نگاہیں جمادی ہیں اور وہ ہے سام سنگ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی نمبرون اسمارٹ فون کمپنی بننا۔

جون 2021 کے دوران شیاؤمی نے سام سنگ اور ایپل سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کیے۔

جون میں کمپنی نے مئی 2021 کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کیے اور دنیا بھر میں فون مارکیٹ میں اس کا شیئر 17.1 فیصد رہا۔

سام سنگ اور ایپل اس عرصے میں بالترتیب 15.7 فیصد اور 14.3 فیصد کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024