• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

شیاؤمی کی ذیلی کمپنی بلیک شارک کے 2 نئے گیمنگ فونز متعارف

شائع October 14, 2021
4 ایس اور 4 ایس پرو — فوٹو بشکریہ بلیک شارک
4 ایس اور 4 ایس پرو — فوٹو بشکریہ بلیک شارک

چینی اسمارٹ موبائل فون کمپنی شیاؤمی کی ذیلی کمپنی بلیک شارک نے 2 نئے گیمنگ اسمارٹ فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔

شیاؤمی کو جہاں سستے اور معیاری فونز پیش کرنے کے حوالے سے پہچانا جاتا ہے، وہیں اس کی ذیلی کمپنی بلیک شارک کو گیمنگ کے لیے بہترین فونز کے حوالے سے شہرت حاصل ہے۔

بلیک شارک نے 2019 میں ایسے اسمارٹ موبائل فونز بنانا شروع کیے تھے جو گیمنگ کے لیے بہترین ہوتے ہیں۔

2021 میں بلیک شارک 4 اور 4 پرو متعارف کرائے تھے اور اب ان کے اپ ڈیٹ ماڈل بلیک شارک 4 ایس اور 4 ایس پرو کی شکل میں پیش کیے گئے۔

دیکھنے میں یہ دونوں فون 4 سیریز سے کچھ مختلف ہیں جن کا بیک ڈیزائن بدلا گیا ہے۔

دونوں فونز میں 6.67 انچ کا امولیڈ فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے 144 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 720 ٹچ سیمپلنگ ریٹ سے لیس ہے جس سے گیمنگ کارکردگی میں اضافہ محسوس ہوگا۔

فوٹو بشکریہ بلیک شارک
فوٹو بشکریہ بلیک شارک

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ دونوں فونز میں یو ایف ایس 3.1 اور ایس ایس ڈی اسٹوریج چپس موجود ہیں جس سے ریڈنگ اور رائٹنگ اسپیڈ مارکیٹ میں دستیاب دیگر فونز کے مقابلے میں زیادہ تیز ہے۔

بلیک شارک 4 ایس میں 8 سے 12 جی بی ریم جبکہ 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن ہوں گے جبکہ 4 ایس پرو میں 12 سے 16 جی بی ریم اور 256 سے 512 جی بی اسٹوریج دستیاب ہوگی۔

دونوں فونز میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری 120 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے اور اچھی بات یہ ہے کہ پاور اڈاپٹر باکس میں موجود ہوں گے۔

5 جی سپورٹ فراہم کرنے والی دونوں ڈیوائسز میں کوالکوم کا فلیگ شپ اسنیپ ڈراگون 888 پلس پراسیسر موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپرٹنگ سسٹم کا امتزاج جوائے یو آئی 12.8 سے کیا گیا ہے۔

4 ایس میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے دیئے گئے ہیں۔

4 ایس پرو میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جبکہ باقی دونوں کیمرے 4 ایس والے ہیں جبکہ فرنٹ پر دونوں فونز میں 20 میگا پکسل کیمرے دیئے گئے ہیں۔

فوٹو بشکریہ بلیک شارک
فوٹو بشکریہ بلیک شارک

زیادہ بہتر گیمنگ پرفارمنس کے لیے ایڈوانسڈ لیکوئیڈ کولنگ فیچرز بھی فونز کا حصہ ہیں۔

دونوں فونز کو سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

بلیک شارک 4 ایس کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2699 یوآن (71 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 12 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 2999 یوآن (79 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 3299 یوآن (87 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

4 ایس کے 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کے لیے 4799 یوآن (ایک لاکھ 27 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 16 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج والے فون کے لیے 5499 یوآن (ایک لاکھ 46 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کرنا ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024