• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ٹی20 ورلڈ کپ کے 3 کم ترین ٹوٹل جن کا کامیابی سے دفاع کیا گیا

شائع October 18, 2021 اپ ڈیٹ November 12, 2021

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2021ء عمان اور متحدہ عرب امارات میں منعقد ہورہا ہے۔ ابھی کچھ ہی دن پہلے انڈین پریمیئر لیگ کے میچ بھی متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے جہاں شائقین کو اوسط سے کم اسکور دیکھنے کو ملے۔ یہی وجہ ہے کہ ممکنہ طور پر ٹی20 ورلڈ کپ میں بھی ہمیں کم اسکور والے میچ دیکھنے کو ملیں۔

لہٰذا اس تحریر کے ذریعے آپ کو ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ کے ایسے ہی کچھ لو اسکورنگ میچوں کا احوال بتاتے ہیں جن کا کامیابی سے دفاع کیا گیا۔

سری لنکا بمقابلہ نیوزی لینڈ (2014ء)

تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے کم ہدف کا کامیاب دفاع کرنے کا ریکارڈ سری لنکا کے پاس ہے۔ 2014ء کے ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے میچ میں سری لنکا کی ٹیم 20 اوورز میں 119 رنز ہی اسکور کرسکی۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن نے تو 42 رنز کی اننگ کھیلی تاہم دیگر کیوی کھلاڑی سری لنکن باؤلرز کے سامنے ہار مان گئے اور 60 رنز پر نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی۔ یوں سری لنکا نے میچ میں 59 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

افغانستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز (2016ء)

ڈیرن سیمی افغانستان کے محمد شہزاد سے ہاتھ ملاتے ہوئے— تصویر: اے ایف پی
ڈیرن سیمی افغانستان کے محمد شہزاد سے ہاتھ ملاتے ہوئے— تصویر: اے ایف پی

ٹی20 ورلڈ کپ میں ایک اور لو اسکورنگ دلچسپ مقابلہ 2016ء کے ورلڈ کپ میں افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا گیا۔ ناگ پور میں کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان نے نجیب اللہ زادران کی 40 گیندوں پر 48 رنز کی اننگ کی مدد سے 123 رنز اسکور کیے۔

جواب میں ویسٹ انڈین بلے باز افغانستان کے محمد نبی، امیر حمزہ، راشد خان اور سمیع اللہ شنواری جیسے باؤلرز کو سمجھ نہ سکے اور ویسٹ انڈین ٹیم 20 اوورز میں 117 رنز ہی بناسکی۔

نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت (2016ء)

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی سریش رائنا کو آؤٹ ہونے کے بعد— تصویر: اے پی
نیوزی لینڈ کے کھلاڑی سریش رائنا کو آؤٹ ہونے کے بعد— تصویر: اے پی

ایسے ہی کم اسکور والا ایک اور میچ 2016ء کے ٹی20 ورلڈ کپ اور ناگ پور میں ہی دیکھنے کو ملا۔ بھارت کے خلاف اس میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کے خلاف 126 رنز اسکور کیے۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور 43 رنز پر اس کی 7 وکٹیں گر چکی تھیں۔ ایم ایس دھونی نے 30 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کو کچھ سہارا دینے کی کوشش تو کی تاہم یہ کوشش کامیاب نہ ہوسکی اور پوری بھارتی ٹیم 79 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024