• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

فیوجی فلم کا نیا اسمارٹ فون پرنٹر متعارف

شائع October 13, 2021
— فوٹو بشکریہ فیوجی فلم
— فوٹو بشکریہ فیوجی فلم

فیوجی فلم نے ایک نیا انسٹیکس پرنٹر متعارف کرایا ہے جو اسمارٹ فونز کی تصاویر کو فوری پرنٹ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

انسٹیکس لنک وائیڈ اسمارٹ فون پرنٹر بلیو ٹوتھ کے ذریعے اسمارٹ فون کو کنکٹ کرکے کیمرا رول میں موجود تصاویر کو پرنٹ کرتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس پرنٹر پر براہ راست فیوجی فلم کے ایکس ایس 10 مرر لیس کیمرے کی تصاویر کو منتقل اور پرنٹ بھی کیا جاسکتا ہے جس کے لیے اسمارٹ فون کی ضرورت نہیں۔

یہ نیا پرنٹر بیٹریوں پر کام کرتا ہے اور ایک چارج پر 100 پرنٹس نکال سکتا ہے۔

صارفین کے لیے 2 پرنٹنگ موڈز انسٹیکس رچ اور انسٹیکس نیچرل فراہم کیے گئے ہیں جن میں مختلف رنگوں کی رینج دستیاب ہوگی۔

انسٹیکس لنک ایپ کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جس میں 30 فلٹرز، کولاج، ٹیکسٹ، ڈیجیٹل اسٹیکرز اور فریم ٹیمپلیٹس دستیاب ہوں گے۔

انسٹیکس پرنٹر فیوجی فلم کی وائیڈ فارمیٹ فلم کو سپورٹ کرتا ہے جس کی لاگت 20 ڈالرز ہوگی جبکہ انسٹیکس 300 وائیڈ کیمرا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

فیوجی فلم کی جانب سے ایک نئی انسٹیکس وائیڈ فلم بھی پیش کی گئی ہے جس کا ایک پیکٹ 22 ڈالرز کا ہوگا۔

انسٹیکس لنک وائیڈ اسمارٹ فون پرنٹر کی قیمت 150 ڈالرز رکھی گئی ہے جو اکتوبر کے آخر تک دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024