• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ون پلس کا فلیگ شپ فیچرز سے لیس نیا مڈ رینج فون پیش

شائع October 13, 2021
9 آر ٹی — فوٹو بشکریہ ون پلس
9 آر ٹی — فوٹو بشکریہ ون پلس

ون پلس نے اپنا نیا مڈ رینج اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے جو کسی فلیگ شپ فون سے کم نہیں۔

ون پلس 9 آر ٹی اوریجنل 9 آر سے زیادہ بہتر فون ہے جبکہ یہ ون پلس 9 سے بھی کافی مختلف ہے۔

ون پلس 9 آر ٹی میں 6.62 انچ کا امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 600 ہرٹز ٹچ سیمپلنگ ریٹ سپورٹ موجود ہے۔

یہ دنیا کا پہلا فون ہے جس میں 600 ہرٹز ٹچ سیمپلنگ ریٹ گیمنگ کے لیے دیا گیا ہے۔

گیمنگ سے متعلق دیگر فیچرز میں 4D ہیپٹک فیڈ بیک اور فون میں مختلف جگہوں پر 3 وائی فائی انٹینا پوزیشنز قابل ذکر ہیں تاکہ انٹرنیٹ متاثر نہ ہو۔

فوٹو بشکریہ ون پلس
فوٹو بشکریہ ون پلس

فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 8 سے 12 جی بی ایل پی ڈی ڈی آر 5 ریم اور 128 سے 256 جی بی یو ایف ایس 3.1 اسٹوریج موجود ہے۔

کمپنی کے مطابق اسپیس کولنگ سے ڈیوائس سے حرارت کا اخراج 20 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

جہاں تک کیمرا سیٹ اپ کی بات ہے تو یہ کافی منفرد ہے۔

فون کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے لیے سونی آئی ایم ایکس 766 سنسر استعمال کیا گیا جو کمپنی کے فلیگ شپ فونز ون پلس 9 اور 9 پرو میں بھی موجود ہے۔

اس کیمرے کا 1/1.56 انچ سنسر آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن (او آئی ایس) سے لیس ہے جو اندھیرے میں اچھی تصاویر کھینچنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ 16 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ اینگل اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرا بھی اس سیٹ اپ کا حصہ ہے۔

فوٹو بشکریہ ون پلس
فوٹو بشکریہ ون پلس

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا سیلفی لینے کے لیے دیا گیا ہے۔

ڈیوائس میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کرتی ہے۔

دیگر نمایاں فیچرز میں ڈسپلے میں نصب فنگر پرنٹ سنسر، ڈولبی ایٹموس سپورٹ کے ساتھ اسٹیریو اسپیکرز، 5 جی سپورٹ، ڈوئل سم، وائی فائی 6، بلیوٹوتھ 5.2 اور این ایف سی قابل ذکر ہیں۔

اس فون کو سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جہاں اس کی قیمت 3300 یوآن (87 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024