• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اسد عمر کی پرانی ویڈیو کو شیئر کرنے والے صحافی کو تنقید کا سامنا

شائع October 11, 2021
شفیع نقی جامعی نے تقریبا دو سال پرانی ویڈیو شیئر کی—فائل فوٹو: فیس بک
شفیع نقی جامعی نے تقریبا دو سال پرانی ویڈیو شیئر کی—فائل فوٹو: فیس بک

حال ہی میں ٹوئٹر پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کی تقریباً دو سال پرانی ڈانس ویڈیو کو شیئر کرنے پر سینئر صحافی شفیع نقی جامعی کو تنقید کا سامنا ہے۔

اگرچہ اسد عمر کی مذکورہ ویڈیو کو دیگر افراد نے بھی شیئر کیا اور اسے گزشتہ دو سال میں متعدد مرتبہ شیئر کرکے وفاقی وزیر پر تنقید کی جاتی رہی ہے لیکن حال ہی میں جب اسے شفیع نقی جامعی نے شیئر کیا تو انہیں کئی افراد نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

صحافی نے مذکورہ مختصر ڈانس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اردو میں کیپشن لکھا کہ ’مرحوم جنرل عمر کے صاحبزادے‘ اور ساتھ ہی انہوں نے اسد عمر کو بھی مینشن کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مجھ سے منسوب لیک ویڈیو جعلی ہے، محمد زبیر

ان کی جانب سے ویڈیو کو شیئر کیے جانے کے بعد متعدد افراد نے انہیں کسی شخص کی ذاتی تقریب کی ویڈیو کو شیئر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور ساتھ ہی ان سے سوال کیا کہ آخر اسد عمر کی ڈانس ویڈیو میں قابل اعتراض کیا چیز ہے؟

متعدد افراد نے انہیں بتایا کہ مذکورہ ویڈیو میں اسد عمر اپنی اہلیہ کے ہمراہ بھتیجے کی شادی میں رقص کر رہے ہیں اور مذکورہ تقریب ایک خاندان کی نجی تقریب تھی، جس کی ویڈیو کو صحافی نے بنا اجازت شیئر کیا۔

بعض لوگوں نے سینئر صحافی سے سوال کیا کہ وہ بتائیں کہ مذکورہ ویڈیو میں کیا غیر اخلاقی بات ہے؟ اور یہ کہ کیا کوئی بھی شخص اپنے خاندان کی شادی کی تقریب میں خوشی سے ڈانس بھی نہیں کر سکتا؟

صحافی پر تنقید کرنے والے افراد میں سماجی رہنما جبران ناصر بھی شامل تھے جب کہ صحافی پر بعض صحافیوں، سیاست دانوں اور عام افراد نے بھی تنقید کی۔

جبران ناصر نے شفیع نقی جامعی کی جانب سے ویڈیو شیئر کرنے پر لکھا کہ ’اس وقت پاکستان کے 99 ہزار مسائل ہیں مگر ان میں سے کوئی ایک بھی مسئلہ ویڈیو میں پیش کیے جانے والے رقص سے متعلق نہیں‘۔

ساتھ ہی انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ مذکورہ ڈانس ویڈیو ایک خاندان کی نجی تقریب کی ہے۔

جبران ناصر نے اسد عمر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ خاندان کے ساتھ تفریح کرنے والے شخص ہیں، ساتھ ہی انہوں نے سینئر صحافی کی جانب سے ذاتی ویڈیو کو شیئر کرنے پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

ان کی طرح دیگر عام افراد نے بھی شفیع نقی جامعی پر تنقید کی اور کچھ افراد نے تو لکھا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سخت مخالف ہیں اور وہ اسد عمر کو پسند نہیں کرتے مگر یوں ان کی ذاتی ویڈیو کو شیئر کرنا اچھی بات نہیں۔

بعض افراد نے سینئر صحافی کو طعنہ دیا کہ انہیں اسد عمر کی ذاتی تقریب کی ڈانس ویڈیو تو دکھائی دی مگر انہیں چند روز قبل مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر کی وائرل ہونے والی ویڈیو نظر نہیں آئی تھی، تب ہی تو انہوں نے اسے شیئر نہیں کیا تھا۔

شفیع نقی جامعی نے جس ویڈیو کو شیئر کیا، وہ ابتدائی طور پر دسمبر 2019 میں وائرل ہوئی تھی جو کہ اسد عمر کے خاندان میں ہونے والی شادی کی ایک تقریب کی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں اسد عمر کو اپنی اہلیہ کے ہمراہ ابرار الحق کے مشہور گیت ’بلو‘ پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024