• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ٹیکنو کیمون 18 سیریز کے 3 اسمارٹ فونز پیش

شائع October 7, 2021
ٹیکنو 18 پریمیئر — فوٹو بشکریہ ٹیکنو
ٹیکنو 18 پریمیئر — فوٹو بشکریہ ٹیکنو

ٹیکنو نے کیمون 18 سیریز کے 3 نئے فونز متعارف کرا دیئے ہیں جن میں سے کیمون 18 پریمیئر اس کمپنی کا اب تک کا سب سے طاقتور فون ہے۔

کمپنی کی جانب سے کیمون 18، کیمون 18 پی اور کیمون 18 پریمیئر متعارف کرائے گئے مگر ابھی قیمت اور دستیابی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

مگر امکان یہی ہے کہ ٹیکنو کے دیگر فونز کی طرح یہ تینوں نئے فونز بھی مناسب قیمت میں ہی دستیاب ہوں گے۔

ٹیکنو کیمون 18

فوٹو بشکریہ ٹیکنو
فوٹو بشکریہ ٹیکنو

اس سیریز کے بیسک ماڈل میں 6.8 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 88 پراسیسر موجود ہے جبکہ 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

کیمون 18 میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈٰپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔

یہ فون 3 رنگوں میں دستیاب ہوگا مگر کب تک اسے مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا اس کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔

ٹیکنو کیمون 18 پی

فوٹو بشکریہ ٹیکنو
فوٹو بشکریہ ٹیکنو

کیمون 18 پی میں 6.8 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

ڈسپلے میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے جبکہ فنگر پرنٹ اسکینر سائیڈ پر موجود ہے۔

فون کے اندر میڈا ٹیک کا ہیلیو جی 96 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔

کیمون 18 پی میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ہائی او ایس 8 سے کیا گیا ہے۔

فون کے اندر 5000 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ ٹیکنو
فوٹو بشکریہ ٹیکنو

اس فون کے بیک پر بھی 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 13 میگا پکسل پورٹریٹ اور 2 میگا پکسل ڈٰپتھ کیمرے موجود ہیں۔

دیگر فیچرز میں 4 جی اور این ایف سی سپورٹ اور ایف ایف ریڈیو ریسیور قابل ذکر ہیں اور یہ فون بھی 3 رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

ٹیکنو کیمون 18 پریمیئر

فوٹو بشکریہ ٹیکنو
فوٹو بشکریہ ٹیکنو

یہ اس کمپنی کا اب تک کا سب سے طاقتور فون ہے جس میں 6.7 انچ کا امولیڈ ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

اس فون کی فلیٹ اسکرین میں 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمرے موجود ہیں۔

فون کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 12 میگا پکسل گیمبل اسٹیبلائز کیمرا اور 8 میگا پکسل پیری اسکوپ کیمرا موجود ہے۔

پیری اسکوپ کیمرے میں 5 ایکس آپٹیکل زوم اور 60 ایکس ہائبرڈ زوم کی سہولت دی گئی تھی جبکہ نائٹ پورٹریٹ موڈ، پورٹریٹ ویڈیو بوکیہ موڈ اور اسپیشل سپر نائٹ موڈ جیسے فیچرز بھی ہیں جو تاریکی میں تصاویر لینے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس فون کے کیمرا سیٹ اپ سے چاند کی بہترین کلوز اپ فوٹو لی جاسکتی ہے۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 96 پراسیسر 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فنگر پرنٹ اسکینر سائیڈ پر ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ہائی او ایس 8.0 کے ساتھ کیا گیا ہے۔

کیمون 18 پریمیئر میں 4750 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ سے لیس ہے۔

یہ فون 2 رنگوں میں دستیاب ہوگا مگر ابھی تک قیمتوں اور دستیابی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024