• KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:35am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:35am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

ٹی20 ورلڈ کپ 2021ء کے وہ مقابلے جن کا سب کو انتظار ہے!

شائع October 11, 2021 اپ ڈیٹ November 12, 2021

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کا آغاز جیسے جیسے قریب آتا جارہا ہے, ویسے ہی دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کے جوش و خروش میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس جوش و خروش کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ 5 سال کے وقفے کے بعد منعقد ہورہا ہے۔ تاہم شائقین کے جوش و خروش کی ایک اور وجہ اس ورلڈ کپ میں طے شدہ کچھ دلچسپ میچز بھی ہیں۔

تو چلیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ٹی20 ورلڈ کپ2021ء کے وہ کون سے میچ ہیں جو سب کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔

ویسٹ انڈیز بمقابلہ انگلینڈ

تصویر: رائٹرز
تصویر: رائٹرز

23 اکتوبر کو دفاعی چیمپئن وسیٹ انڈیز اور ٹی20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود انگلینڈ ایک دوسرے کے مدِمقابل ہوں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی یہی دونوں ٹیمیں مدِمقابل تھیں۔

اس میچ میں کارلوس بریتھویٹ نے تاریخی چھکے لگا کر ویسٹ انڈیز کو ٹی20 چیمپئن بنادیا تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں اگرچہ ویسٹ انڈیز اسکواڈ میں بریتھویٹ شامل نہیں ہیں تاہم کیرن پولارڈ، آندرے رسل، کرس گیل اور ایون لوئیس کے ہوتے ہوئے ویسٹ اینڈیز کی بیٹنگ مخالف ٹیم کو تہس نہس کرسکتی ہے۔

دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم بھی این مورگن کی کپتانی میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے۔ اس ٹیم میں بہترین ٹی20 بیٹسمین ڈیوڈ میلان کے علاوہ جاس بٹلر، جیسن رائے اور خود این مورگن کے ساتھ ساتھ اچھے باؤلرز بھی شامل ہیں۔

پاکستان بمقابلہ بھارت

تصویر: اے ایف پی، محمد عارف/وائٹ اسٹار
تصویر: اے ایف پی، محمد عارف/وائٹ اسٹار

24 اکتوبر کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا بلاشبہ ٹی20 ورلڈکپ 2021ء کے ان میچوں میں سے ایک ہے جن کا سب سے زیادہ انتظار کیا جارہا ہے۔ بھارت نے 2007ء میں منعقدہ پہلا ٹی20 ورلڈ کپ جیتا تھا اور پاکستان نے 2009ء میں یہ تاج اپنے سر سجایا تھا۔ اس کے بعد سے دونوں ہی ٹیمیں دوسری مرتبہ اس ٹائٹل کے حصول کی بھرپور کوششیں کررہی ہیں۔

رواں سال ان دونوں ٹیموں کا مقابلہ صرف پاکستان اور بھارت کا مقابلہ نہیں بلکہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی کا مقابلہ بھی ہوگا اور یہ مقابلہ صرف کپتانی کا نہیں بلکہ کور ڈرایئوز کا بھی ہوگا۔

اس ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کے پاس ٹکر کے بلے باز اور باؤلرز موجود ہیں جس کے سبب یہ کہنا درست ہوگا کہ یہ شاید ٹی20 ورلڈ کپ2021ء کے سب سے زیادہ سنسنی خیز مقابلوں میں سے ایک مقابلہ ہو۔

آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ

تصویر: اے پی
تصویر: اے پی

23 اکتوبر کو ابوظہبی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ماضی میں کسی بھی آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں ان دونوں ٹیموں کا صرف ایک مرتبہ آمنا سامنا ہوا ہے۔ ان دونوں ٹیموں کے پاس ایک مضبوط ٹاپ آرڈر اور تجربہ کار پیسر اور اسپنر موجود ہیں۔

یہاں ایک جانب ایرن فنچ، ڈیوڈ وارنر اور گلین میکس ویل ہیں تو دوسری جانب کوئنٹن ڈی کوک، ایڈن مارکرم اور ڈیوڈ ملر موجود ہیں۔ یوں ہم کہہ سکتے ہیں اس میچ میں شائقین کو کرکٹ کے کچھ بہترین بلے بازوں کی جانب سے کئی باؤنڈریز دیکھنے کو ملیں گی۔

بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ

تصویر: اے پی
تصویر: اے پی

کرکٹ کی دنیا میں بھارت اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ بھی اب اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ ٹی20 ورلڈ کپ 2021ء میں 31 اکتوبر کو یہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدِمقابل ہوں گی۔ ان دونوں ٹیموں میں ویرات کوہلی، کے ایل راہول اور ڈیوون کانوے جیسے کھلاڑی موجود ہیں جو ٹی20 کرکٹ کے 10 بہترین بلے بازوں میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں روہت شرما، مارٹن گپٹل، ہاردیک پانڈیا اور کین ویلیمسن جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی مدد بھی حاصل ہوگی۔

باؤلنگ کے محاذ پر بھی بھونیشور کمار اور جسپریت بمراہ، ٹم ساؤتھی اور لوکی فرگوسن کا مقابلہ کریں گے۔ یوں اس میچ میں دونوں جانب سے تمام فارمیٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی آمنے سامنے ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025