• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ٹی 20 ورلڈ کپ میں 70 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی

شائع October 4, 2021
ٹی20 ورلڈ کا آغاز 24 اکتوبر سے ہو گا— فائل فوٹو: اے ایف پی
ٹی20 ورلڈ کا آغاز 24 اکتوبر سے ہو گا— فائل فوٹو: اے ایف پی

رواں ماہ سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ میں 70فیصد شائقین کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے آنے کی اجازت ہو گی۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق منتظمین کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے ابتدائی راؤنڈ کی میزبانی کرنے والے عمان میں طوفان کی وجہ سے صورتحال کا جائزہ لیا جانا باقی ہے جس کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ ہو سکے گا۔

مزید پڑھیں: کوہلی کا ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد بھارتی ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان

اتوار کو سمندری طوفان 'شاہین' دارالحکومت مسقط سمیت عمان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا تھا جہاں دو ہفتوں بعد 17 اکتوبر سے ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے کا آغاز ہونا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے بیان میں کہا کہ مسقط کے الامارات اسٹیڈیم میں تقریباً 3 ہزار شائقین کو آنے کی اجازت ہو گی حالانکہ طوفان کی وجہ سے مسقط کی سڑکوں پر پانی جمع ہے اور ساحلی علاقوں سے انخلا کرا لیا گیا تھا اور پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث 16 ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ کو متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا تھا۔

آئی سی سی نے کہا تھا کہ انہوں نے بی سی سی آئی اور مقامی حکام کے ساتھ مل کر کام کیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مداحوں کا محفوظ ماحول میں استقبال کیا جائے اور تمام مقامات پر کووڈ-19 پروٹوکول کا اطلاق کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 24 اکتوبر کو ہوگا

آئی سی سی نے کہا کہ ٹی20 ورلڈ کپ اس خطے میں منعقد ہونے والا سب سے بڑا کھیلوں کا ایونٹ ہے اور یہ شائقین کی اسٹیڈیم میں موجودگی کے ساتھ اب تک منعقد ہونے والا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں زیادہ سے زیادہ 70 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم میں بیٹھنے کی اجازت ہو گی جبکہ ابوظبی نے اپنے مشرقی اور مغربی گھاس کے ٹیلوں پر زیادہ سے زیادہ چار تماشائیوں کے بیٹھنے کی پابندی عائد کی ہے تاکہ سماجی فاصلوں کی پابندی پر عمل کیا جا سکے۔

14 نومبر کو فائنل میچ کی میزبانی کرنے والے دبئی سمیت شارجہ اور ابوظبی ایونٹ کے میچز کی میزبانی کریں گے۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، سرفراز احمد، شعیب ملک، شرجیل خان ڈراپ

متحدہ عرب امارات اس وقت بھی انڈین پریمیئر لیگ کی میزبانی کر رہا ہے جہاں تماشائیوں کو کم تعداد میں بیٹھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024