• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ٹی20 ورلڈ کپ 2016ء میں پاکستان کی کارکردگی کیسی رہی؟

شائع October 21, 2021
فائل فوٹو: اے پی
فائل فوٹو: اے پی

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2016ء کا انعقاد 8 مارچ سے 3 اپریل کے درمیان بھارت میں ہوا۔ اس میگا ایونٹ میں کُل 16 ٹیموں نے شرکت کی۔

اگر ماضی میں ہونے والے تمام ورلڈ کپ کی کارکردگی کو مدِنظر رکھیں تو 2016ء کا میگا ایونٹ قومی ٹیم کے لیے کسی بھیانک خواب سے کم نہیں رہا۔ تو آئیے گزشتہ ٹی20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

پہلا میچ

اس ورلڈ کپ میں قومی ٹیم نے اپنا پہلا میچ بنگلا دیش کے خلاف کھیلا۔ اس میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے احمد شہزاد اور محمد حفیظ کی نصف سنچریوں کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز اسکور کیے۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز ہی بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور شاہد آفریدی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے اس ٹورنامنٹ کا آغاز تو فتح کے ساتھ کیا لیکن یہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی آخری فتح بھی تھی۔

دوسرا میچ

پاکستان نے اپنا دوسرا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلا۔ پاکستانی شائقین کو امید تھی کہ اس بار قومی ٹیم انڈیا کو ورلڈ کپ میں شکست دے گی، مگر بدقسمتی سے اس بار بھی ایسا نہیں ہوسکا

اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر صرف 118 رنز اسکور کیے۔ جواب میں بھارت نے 15.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

تیسرا میچ

اس ورلڈ کپ میں پاکستان نے تیسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد سمیع اور شاہد آفریدی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز ہی بنا سکی اور اسے ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

چوتھا میچ

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2016ء میں قومی ٹیم نے اپنا چوتھا میچ آسٹریلیا کے ساتھ کھیلا۔ اس میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز اسکور کیے۔

جواب میں پاکستانی ٹیم کے مڈل آرڈر نے تو ٹیم کو سہارا دیا لیکن بعد میں آنے والے کھلاڑی اس تسلسل کو برقرار نہ رکھ سکے اور پاکستانی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز ہی بنا سکی۔ یوں اس شکست کے ساتھ 2016ء کے ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024