• KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am

جنید صفدر سے متعلق 'جعلی' خبر، مسلم لیگ (ن) کا 'پی ٹی وی' کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

شائع October 4, 2021
انہوں نے کہا کہ پینڈورا پیپرز میں شامل حکومتی ارکان سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ رپورٹ نشر کی گئی — فائل فوٹو / مسلم لیگ (ن)
انہوں نے کہا کہ پینڈورا پیپرز میں شامل حکومتی ارکان سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ رپورٹ نشر کی گئی — فائل فوٹو / مسلم لیگ (ن)

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اعلان کیا ہے کہ 'پینڈورا پیپرز' کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا نام غلط طور پر شامل کرنے پر پارٹی، سرکاری چینل پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب اپنے بیان کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے مبینہ طور پر جان بوجھ کر 'جعلی رپورٹ' کے ذریعے پروپیگنڈا کیا کہ جنید صفدر 5 آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پینڈورا پیپرز میں شامل حکومتی ارکان سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ رپورٹ نشر کی گئی۔

مزید پڑھیں: 'پینڈورا پیپرز': وزیرخزانہ شوکت ترین، مونس الہٰی سمیت 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام

مریم اورنگزیب نے یہ خبر نشر کرنے پر پی ٹی وی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 'جعلی خبروں کے بادشاہ عمران خان نے سرکاری ٹیلی ویژن کو اس جعلی خبر کو نشر کرنے کے لیے استعمال کیا'۔

ان کا کہنا تھا کہ وکلا سے کہا جاچکا ہے کہ وہ 'اس جعلی اور بے بنیاد خبر' کو نشر کرنے پر پی ٹی وی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں۔

سابق وزیر اطلاعات نے مطالبہ کیا کہ جنہوں نے یہ خبر نشر کی وہ فوری طور پر معافی مانگیں۔

انہوں نے اس حوالے سے 'پیمرا' سے فوری کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024