• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عمر شریف کے انتقال پر شوبز شخصیات کا رنج و غم کا اظہار

شائع October 2, 2021
شوبز شخصیات نے اداکار کی موت کو ایک دور کا اختتام قرار دیا—فائل فوٹو: فیس بک
شوبز شخصیات نے اداکار کی موت کو ایک دور کا اختتام قرار دیا—فائل فوٹو: فیس بک

لیجنڈری کامیڈین عمر شریف کے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات کی طرح شوبز شخصیات نے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کرتےہوئے ان کی موت کو انڈسٹری کے لیے دھچکا قرار دیا ہے۔

متعدد شخصیات نے عمر شریف کے انتقال کو شوبز انڈسٹری کی یتیمی بھی قرار دیا اور لکھا کہ وہ ایک طرح سے ادارہ تھے، جن سے کئی اداکاروں نے فن سیکھا۔

عمر شریف 66 برس کی عمر 2 اکتوبر کی دوپہر کو یورپی ملک جرمنی کے ہسپتال میں دوران علاج انتقال کر گئے تھے، انہیں کراچی سے امریکا منتقل کرنے کے دوران طبیعت خراب ہونے پر جرمنی میں رکھا گیا تھا۔

عمر شریف عارضہ قلب سمیت گردوں اور ذیابطیس جیسے امراض کا شکار تھے۔

ان کے انتقال کی خبر آتےہی ٹوئٹر پر ان کے نام کا ہیش ٹیگ ٹاپ پر آگیا جب کہ شوبز شخصیات نے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

سینیئر اداکار عدنان صدیقی نے عمر شریف کے انتقال کو صدمہ قرار دیا اور ان کی مغفرت کےلیے بھی دعا کی، فیصل قریشی نے بھی لیجنڈری کامیڈین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی موت کو انڈسٹری اور عوام کے لیے بڑا نقصان قرار دیا۔

میزبان اور اداکار فہد مصطفیٰ نے عمر شریف کی موت کو ایک دور کا اختتام قرار دیا اور ساتھ ہی ان کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔

اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے عمر شریف کے ہمراہ کھچوائی گئی اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور بتایا کہ انہوں نے رواں برس اپریل میں ہی کامیڈین کی سالگرہ کے موقع پر ان کا انٹرویو کیا تھا۔

اداکار خالد عثمان بٹ نےبھی عمر شریف کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لیے دعائیں کیں۔

میزبان، گلوکار و اداکار فخر عالم نے بھی عمر شریف کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اداکار یاسر نواز نے بھی عمر شریف کے ساتھ ان کی سالگرہ کے موقع پر کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

گلوکار علی ظفر نے بھی عمر شریف کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے پاس کامیڈین کی موت پر لکھنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔

گلوکار و پروڈیوسر اسد صدیقی نے بھی ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لیے دعائیں کیں۔

ٹک ٹاکر اقصیٰ کینجھر جمالی نے بھی عمر شریف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے انتقال گہر ے غم و رنج کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024