• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

پوکو کا طاقتور بیٹری سے لیس نیا کم قیمت اسمارٹ فون متعارف

شائع September 30, 2021
پوکو سی 31 — فوٹو بشکریہ پوکو
پوکو سی 31 — فوٹو بشکریہ پوکو

شیاؤمی کے ذیلی برانڈ پوکو نے ایک نیا سستا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔

پوکو سی 31 اس کمپنی کی سی سیریز کا دوسرا اسمارٹ فون ہے، اس سے قبل پوکو سی 3 اکتوبر 2020 میں متعارف کرایا گیا تھا۔

پوکو سی 31 میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 35 پراسیسر موجود ہے۔

فون میں 3 سے 4 جی بی ریم اور 32 سے 64 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید 512 جی بی اسٹوریج کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

پوکو سی 31 میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم موجود ہوگا اور پہلی بار کسی یوزر انٹرفیس کا اینڈرائیڈ سسٹم سے امتزاج نہیں کیا گیا۔

فوٹو بشکریہ پوکو
فوٹو بشکریہ پوکو

6.53 انچ کے ایچ ڈی پلس ڈسپلے میں 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں چھپا ہوا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے موجود ہیں۔

جہاں تک بیٹری کی بات ہے تو وہ 5000 ایم اے ایچ کی ہے اور کمپنی کے مطابق وہ آسانی سے 2 دن تک کام کرسکے گی۔

فوٹو بشکریہ پوکو
فوٹو بشکریہ پوکو

یہ فون 2 اکتوبر سے صارفین دستیاب ہوگا اورر اس کا 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 115 ڈالرز (19 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا فون 130 ڈالرز (22 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024