کینسر کا خطرہ بڑھانے اور کم کرنے والی غذائیں
کینسر اس وقت دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والا ایسا جان لیوا مرض ہے جس کا علاج تو ممکن ہے مگر وہ کافی تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے اور وہ بھی اس صورت میں جب سرطان کی تشخیص ابتدائی مراحل میں ہوجائے۔
4 فروری 2021 کو ورلڈ کینسر ڈے کے موقع پر عالمی ادارہ صحت سے منسلک انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر (آئی اے آر سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زشتہ 2 دہائیوں کے دوران کینسر کے شکار ہونے والے افراد کی تعداد میں لگ بھگ 2 گنا اضافہ ہوچکا ہے۔
ایک تخمینے کے مطابق یہ تعداد 2000 میں سالانہ ایک کروڑ تھی جو 2020 میں ایک کروڑ 93 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے جو 2000 میں 62 لاکھ تھی مگر 2020 میں ایک کروڑ تک پہنچ گئی۔
اس وقت دنیا بھر میں ہر 6 میں سے ایک موت کینسر کے نتیجے میں ہورہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آج دنیا میں ہر 5 میں سے ایک فرد کو زندگی میں کینسر کا سامنا ہورہا ہے اور یہ تعداد آنے والے برسوں میں مزید بڑھ جائے گی، یعنی 2040 تک اس میں 50 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔
مگر صحت مند طرز زندگی سے اس خطرناک مرض کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے اور اس کا آغاز غذا سے کیا جاسکتا ہے۔
یعنی کچھ غذاؤں سے گریز یا کم استعمال اور دیگر کا زیادہ استعمال کینسر کا شکار ہونے کا خطرہ کم کرسکتا ہے۔
کونسی غذا کا زیادہ استعمال کریں؟
مچھلی بالخصوص زیادہ چربی والی مچھلی۔
اناج۔
سبزیاں اور پھل۔
گریاں۔
جڑی بوٹیاں اور مسالا جات۔
کن غذاؤں کا کم استعمال کریں؟
سرخ گوشت۔
ریفائن اجناس جیسے سفید ڈبل روٹی، سفید چاول، بیکری کا سامنا وغیرہ۔
چینی سے بنے میٹھے مشروبات۔
پراسیس گوشت۔
الکحل۔