• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

240 ہرٹز ریفریش ریٹ ڈسپلے سے لیس دنیا کا ہلکا ترین 5 جی اسمارٹ فون

شائع September 29, 2021
اکیوس زیرو 6 — فوٹو بشکریہ شارپ
اکیوس زیرو 6 — فوٹو بشکریہ شارپ

شارپ دنیا کی ان اولین کمپنیوں میں سے ایک ہے جس نے بیزل لیس اسمارٹ فون متعارف کرایا تھا۔

شارپ اکیوس کو کئی سال پہلے ایسے منفرد ڈیزائن کے ساتھ متعارف کرایا گیا تھا جسے بعد میں شیاؤمی نے اپنے پہلے می مکس اسمارٹ فون کے لیے بھی استعمال کیا۔

اس جاپانی کمپنی میں اکثر منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس اسمارٹ فون پیش کیے جاتے ہیں اور اب ایک ایسا ہی نیا فون اکیوس زیرو 6 کی شکل میں متعارف کرایا گیا ہے۔

اسے دنیا کا ہلکا ترین 5 جی اسمارٹ فون قرار دیا گیا ہے اور اس کے لیے بیٹری گنجائش پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔

اس فون کا وزن 146 گرام ہے اور اس میں 4010 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے۔

ہلکے وزن کے باوجود فون میں 6.4 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے 240 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ اسکرین کے تحفظ کے یے کورننگ گوریلا گلاس وکٹس کو استعمال کیا گیا ہے۔

فون کے اندر کوالکوم کا اسنیپ ڈراگون 750 جی پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 128 ی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ شارپ
فوٹو بشکریہ شارپ

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 8 میگا پکسل 2 ایکس ٹیلی فوٹو اور ٹی او ایف کیمرے دیئے گئے ہیں۔

سیلفی اور ویڈیو کالز کے لیے فرنٹ پر 12.6 میگا پکسل کیمرا ڈیو ڈراپ نوچ میں چھپایا گیا ہے۔

5 جی، ڈوئل بینڈ وائی فائی، بلیو ٹوتھ 5.1 اور ڈوئل بینڈ جی این ایس ایس دیگر قابل ذکر فیچرز ہیں۔

فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہے جبکہ واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنس خصوصیات بھی اس فون کا حصہ ہے۔

کمپنی کی جانب سے فون کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا البتہ یہ ستمبر کے آخر سے پری آرڈر میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024