• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

آنر کے 3 نئے لیپ ٹاپس اور ایک ٹیبلیٹ متعارف

شائع September 27, 2021
— فوٹو بشکریہ آنر
— فوٹو بشکریہ آنر

آنر نے 3 نئے لیپ ٹاپس اور ایک ٹیبلیٹ متعارف کرا دیئے ہیں۔

میجک بک 16، 16 پرو اور وی 14 اس چینی کمپنی کے نئے لیپ ٹاپس ہیں جن میں سے وی 14 فلیگ شپ ماڈل ہے۔

اسی طرح آنر پیڈ وی 7، پیڈ وی 7 پرو کا سستا ورژن ہے۔

میجک بک وی 14

فوٹو بشکریہ آنر
فوٹو بشکریہ آنر

میجک بک وی 14 آنر کا انٹیل کے ایوو 11 پلیٹ فارم کا پہلا لیپ ٹاپ ہے، جس میں انٹیل کا 11 جنریشن پراسیسر اور نویڈیا جی فورس ایم ایکس 450 جی پی یو موجود ہیں۔

لیپ ٹاپ میں 14.2 انچ کا ایل ٹی پی ایس ایل سی ڈی ٹچ اسکرین ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ فراہم کرتا ہے۔

کمپنی کے مطابق لیپ ٹاپ میں 5 میگا پکسل کیمرا موجود ہے جس سے کرسٹل کلیئر ویڈیوز چیٹس کے لیے آئی ایس پی چپ استعمال کی گئی ہے جبکہ 4 اسپیکرز اور 4 مائیکرو فونز ڈیوائس کا حصہ ہیں۔

یہ لیپ ٹاپ 2 ورژنز میں دستیاب ہوگا جس میں سے ایک انٹیل کور آئی 5۔ 1132 ایچ پراسیسر جبکہ دوسرا انٹیل کور آئی 7۔11390 ایچ پراسیسر موجود ہے۔

16 جی بی ایل پی ڈی ڈی آر 4 ایکس ریم اور 512 جی بی ایس ایس ڈی اسٹوریج ڈیوائس کا حصہ ہے جبکہ ڈوئل فینز اور 2 ہیٹ پائپس بہترین تھرمل پرفارمنس کے لیے دیئے گئے ہیں۔

یہ کمپنی کا پہلا لیپ ٹاپ ہے جس میں ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم موجود ہوگا جبکہ 60Wh بیٹری دی گئی ہے جس کو مسلسل 15 گھنٹے تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کور آئی 5 والا ورژن والا لیپ ٹاپ 6199 یوآن (ایک لاکھ 62 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ کور آئی 7 والا ماڈل 7999 یوآن (2 لاکھ 9 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں 6 اکتوبر سے دستیاب ہوگا۔

میجک 16 اور 16 پرو

فوٹو بشکریہ آنر
فوٹو بشکریہ آنر

اس سیریز کے لیپ ٹاپس 144 ریفریش ریٹ ایل سی ڈیز سے لیس ہیں جبکہ اے ایم ڈی رائزن 7 5800 ایچ پراسیسرز ان کا حصہ ہیں۔

دونوں میں 16.1 انچ کا ڈسپلے ہے جبکہ 16 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

ان میں ونڈوز 10 ہوم ایڈیشن آپریٹنگ سسٹم ہوگا، 2 یو ایس بی سی 3.2 پورٹس، 2 یو ایس بی اے 3.2 پورٹس، ایک ایچ ڈی ایم آئی 2.0 پورٹ، ہیڈ فون جیک اور مائیک کومبو موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ آنر
فوٹو بشکریہ آنر

دونوں میں 56Wh بیٹری ہے جن کے ساتھ 65 واٹ یو ایس بی سی چارجر دیئے جائیں گے۔

میجک بک 16 کی قیمت 5199 یوآن (ایک لاکھ 36 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 16 پرو کی قیمت 6199 یوآن (ایک لاکھ 62 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

آنر پیڈ وی 7

فوٹو بشکریہ آنر
فوٹو بشکریہ آنر

اس نئے ٹیبلیٹ میں 10.4 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 90 ہرٹز ریفریش ریٹ سے لیس ہے۔

اس ٹیبلیٹ کے ڈسپلے میں ایچ ڈی آر 10 کے ساتھ میجک پینسل 2 سپورٹ بھی دی گئی ہے۔

میڈیا ٹیک کا کومپانیو 900 پراسیسر کے ساتھ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

ٹیبلیٹ کے بیک پر 13 میگا پکسل جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔

جہاں تک بیٹری کی بات ہے تو وہ 7250 ایم اے ایچ کی ہے جس کے ساتھ 22.5 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے۔

پیڈ وی 7 میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج میجک یو آئی 5.0 سے کیا گیا ہے۔

پیڈ وی 7 کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 1999 یوآن (52 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 2299 یوآن (60 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

ایک 5 جی سپورٹ والا ورژن بھی ہے جس کی قیمت 2599 یوآن (68 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024