رئیل می کا انٹری لیول اسمارٹ فون وی 11 ایس
رئیل می نے وی 11 سیریز کا نیا اور پہلے سے زیادہ تیز اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔
اس انٹری لیول رئیل می وی 11 ایس اسمارٹ فون میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 810 پراسیسر دیا گیا ہے۔
فون کی ایک خاص بات اس میں ورچوئل ریم یا ڈائنامک ریم ایکسپنشن ٹیکنالوجی ہے۔
یہ ٹیکنالوجی اندرونی اسٹوریج کو اس طرح کام کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے جس سے عارضی طور پر ریم پاور بڑھ جاتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ رئیل می وی 11 ایس میں تو 6 جی بی ریم ہے مگر اس ٹیکنالوجی کے باعث وہ 11 جی بی ریم کی طاقت فراہم کرتی ہے۔
اس کے علاوہ فون میں 129 جی بی ریم اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
5 جی سپورٹ والے اس فون کے اندر 5000 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔
اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج رئیل می یو آئی 2.0 سے کیا گیا ہے۔
فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرا موجود ہے۔
فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔
اس فون کو چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جس کی قیمت 1599 یوآن (41 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔