• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

نئی کاروں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث استعمال شدہ کاروں کی طلب بڑھ گئی

شائع September 26, 2021
مقامی اسمبلرز گاڑیوں کی 
 قیمت میں اضافے کوکمزور شرح مبادلہ سے منسوب کیا ہے—وائٹ اسٹار
مقامی اسمبلرز گاڑیوں کی قیمت میں اضافے کوکمزور شرح مبادلہ سے منسوب کیا ہے—وائٹ اسٹار

کراچی: جہاں مقامی سطح پر تیار ہونے والی نئی کاریں بیشتر افراد کی دسترس سے باہر ہوگئی ہیں تو وہیں گزشتہ 3 سالوں میں مقامی سطح پر استعمال شدہ گاڑیوں کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافے سے ان کی خریداری بھی ایک مشکل عمل بن چکا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نئی کاروں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے صارفین کو استعمال شدہ کاروں کی خریداری پر مجبور کردیا کیونکہ شہری شرح سود میں کمی کے باوجود ماہانہ اقساط پر یا نقد، مقامی سطح پر تیار کردہ مہنگی کاریں نہیں خرید پارہے ہیں۔

مقامی سطح پر بننے والی ہونڈا کاروں کی قیمتیں مارکیٹ میں موجود اس کے مد مقابل جاپانی کمپنی کے قریب آرہی ہے، اس کی وجہ غالباً مقامی مارکیٹ کی ضروریات کو نہ جاننا ہے۔

عارف حبیب لمیٹڈ کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہونڈا سوک آئیٹیک کی موجودہ قیمت 36 لاکھ 14 ہزار روپے ہے جو جنوری 2018 میں اس کی قیمت 24 لاکھ روپے کی تھی جبکہ اورئیل اور ٹربو ماڈلز اس وقت بالترتیب 38 لاکھ 64 ہزار روپے اور 45 لاکھ 56 ہزار روپے کی ہے جو 2018 میں 25 لاکھ 49 ہزار روپے اور 28 لاکھ 99 ہزار روپے کی قیمت میں فروخت ہورہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:آٹو اسمبلرز گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کرنے کو تیار

اس وقت ہونڈا سٹی 1.3 کی قیمت 25 لاکھ 99 ہزار روپے، 1.5 اسپائر مینول کی قیمت 30 لاکھ 19 ہزار روپے اور 1.5 اسپائر پرومیٹک کی قیمت 31 لاکھ 74 ہزار روپے ہے جو کچھ عرصہ قبل بالترتیب 15 لاکھ 99 ہزار روپے، 17 لاکھ 89 ہزار روپے اور 19 لاکھ 29 ہزار روپے میں فروخت ہورہی تھیں۔

2018 میں بی آر وی- آئی وی ٹیک کی قیمت 23 لاکھ 29 ہزار روپے تھی جو اب 33 لاکھ 74 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

ٹویوٹا کرولا 1.6، 32 لاکھ 49 ہزار روپے جبکہ اٹلس گرینڈ کی قیمت 38 لاکھ 69 ہزار روپے ہے، جس کی قیمت اس سے قبل بالترتیب 21 لاکھ 99 ہزار روپے اور 25 لاکھ 89 ہزار روپے تھی، ٹویوٹا فورچونر گزشتہ 50 لاکھ 55 ہزار روپے کے مقابلے میں اب 92 لاکھ 69 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔

سوزوکی ویگن آر وی ایکس آر اور وی ایکس ایل، جس کی قیمت بالترتیب 15 لاکھ 30 ہزار روپے اور 17 لاکھ 60 ہزار روپے ہوچکی ہے، سال 2018 سے قبل یہ 10 لاکھ 64 ہزار روپے اور 11 لاکھ 24 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی تھیں۔

مزید پڑھیں: نئی آٹو پالیسی کے بعد مختلف کمپنیوں کا گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

سال 2018 کے آغاز میں کلٹس وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس کی قیمت 12 لاکھ 27 ہزار روپے، 13 لاکھ 91 ہزار روپے اور 14 لاکھ 70 ہزار روپے تھی، اس کی موجودہ قیمت بالترتیب 16 لاکھ 55 ہزار روپے، 18 لاکھ 30 ہزار روپے اور 19 لاکھ 75 ہزار روپے ہے۔

سوزوکی آلٹو 660 سی سی ماڈل وی ایکس، وی ایکس آر اور وہ ایکس ایل کی افتتاحی قیمت 9 لاکھ 99 ہزار روپے، 11 لاکھ 10 ہزار روپے اور 12 لاکھ 59 ہزار روپے میں ہوا تھا، جبکہ ان کی موجودہ قیمیں بالترتیب 11 لاکھ 13 ہزار روپے، 13 لاکھ 35 ہزار روپے اور 15 لاکھ 21 ہزار روپے ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024