• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

رئیل می کا نیا فلیگ شپ فون جی ٹی نیو 2

شائع September 22, 2021
جی ٹی نیو 2 — فوٹو بشکریہ رئیل می
جی ٹی نیو 2 — فوٹو بشکریہ رئیل می

رئیل می نے ایک نیا فلیگ شپ فون جی ٹی نیو 2 متعارف کرا دیا ہے۔

چین میں ایک ایونٹ کے دوران اس فون کو پیش کیا گیا۔

جی ٹی نیو 2 میں 6.6 انچ کا امولیڈ ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

ریفریش ریٹ کو سوئچ کرنے کے لیے بھی یو آئی مینیو فون کا حصہ ہے اور اس کا ٹچ سیمپلنگ ریٹ بھی 600 ہرٹز کا ہے۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج رئیل می یو آئی 2.0 سے کیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر پنچ ہول ڈیزائن میں 16 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

فون کے اندر کوالکوم کا اسنیپ ڈراگون 870 پراسیسر موجود ہے۔

رئیل می جی ٹی نیو 2 میں 6 جی بی، 8 جی بی اور 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔

کمپنی نے ایک منفرد کولنگ جیل کا استعمال بھی کیا ہے جبکہ ایک ایرو اسپیس گریڈ گرافین شیٹ کا استعمال بھی کیا ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

فون میں ایک 4,129 sq. mm ویپر کولنگ چیمبر بھی دیا گیا ہے تاکہ گیمنگ کے دوران ڈیوائس کو گرم ہونے سے بچایا جاسکے۔

کمپنی کے مطابق تمام اپ ڈیٹس کے نتیجے میں فون کا درجہ حرارت 18 سینٹی گریڈ تک کم رکھنے میں مدد مل سکتی ہے اور مجموعی کارکردگی اوریجنل جی ٹی نیو سے 20 فیصد زیادہ بہتر ہے۔

فون میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈیوائس صرف 36 منٹ میںن صفر سے 100 فیصد تک چارج ہوسکتی ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

جی ٹی نیو 2 کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔

یہ فون سب سے پہلے چین میں 27 ستمبر سے دستیاب ہوگا۔

اس کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2399 یوآن (62 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 2999 یوآن (78 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024