• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

رئیل می کے نئے فلیگ شپ جی ٹی نیو ٹو کی تفصیلات لیک

شائع September 20, 2021
— فوٹو بشکریہ گیز چائنا
— فوٹو بشکریہ گیز چائنا

رئیل می کا نیا فلیگ شب فون جی ٹی نیو 2 کو 22 ستمبر کو متعارف کرایا جارہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے پہلے ہی تصدیق کی جاچکی ہے کہ اس نئے فون میں اسنیپ ڈراگون 870 پراسیسر موجود ہوگا۔

اسی طرح 120 ہرٹز ای 4 پنچ ہول ڈسپلے بھی ڈیوائس کا حصہ ہوگا۔

دیگر فیچرز میں 64 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ یبک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا۔

5000 ایم اے ایچ بیٹری 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ سے لیس ہوگی۔

ایک لیک کے مطابق رئیل می کی جانب سے جی ٹی نیو 2 2 ورژن میں متعارف کرایا جائے گا، ایک میں اسنیپ ڈراگون 870 جبکہ دوسرے میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 1200 اے آئی پراسیسر ہوگا۔

لیک میں یہ بھی بتایا گیا کہ میڈیا ٹیک پراسیسر والے ورژن میں چھوٹی بیٹری (4500 ایم اے ایچ) ہوگی مگر فاسٹ چارجنگ سپورٹ 65 واٹ کی ہوگی۔

اس ورژن میں 6.43 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ ہوگا جس کے پنچ ہول میں 16 میگا پکسل کیمرا دیا جائے گا۔

اسنیپ ڈراگون والے ورژن میں بھی 16 میگا پکسل کا ہی سیلفی کیمرا ہوگا مگر اس میں ڈسپلے کا سائز 6.62 انچ ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا ٹیک والے ورژن میں بھی بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا اور اس کی قیمت چین میں 2000 یوآن (52 ہزار پاکستانی روپے) ہوسکتی ہے۔

مگر ابھی یہ واضح نہیں کہ 22 ستمبر کو یہ دونوں ورژنز متعارف کرائے جائیں گے یا صرف اسنیپ ڈراگون 870 پراسیسر والا ماڈل ہی پیش کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024