• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

شادی کے دعوے کے ڈھائی ماہ بعد حریم شاہ کا شادی نہ کرنے کا اعلان

شائع September 19, 2021
حریم شاہ نے جون میں شادی کرنے کا دعویٰ کیا تھا—فائل فوٹو:
حریم شاہ نے جون میں شادی کرنے کا دعویٰ کیا تھا—فائل فوٹو:

ڈھائی ماہ قبل 28 جون کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے 'کسی' رکن سندھ اسمبلی سے شادی کرنے کا دعویٰ کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اب کہا کہ ان کا فوری طور پر شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

حریم شاہ نے جون کے آخر میں پیپلز پارٹی کے رہنما سے شادی کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ اگست سے قبل ترکی سے ہنی مون کے بعد واپس آکر کراچی میں ولیمے کی تقریب منعقد کریں گی۔

تاہم اب انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ان کا فوری طور پر شادی کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔

اداکار و میزبان ساجد حسن کے ساتھ ’زندگی ود ساجد حسن‘ شو میں بات کرتے ہوئے حریم شاہ نے شادی کے سوال پر بتایا کہ ابھی فوری طور پر ان کا شادی کا ارادہ نہیں ہے۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ والدین انہیں شادی کے لیے کہتے رہتے ہیں جب کہ کئی افراد اور قریبی رشتے داروں نے ان کا رشتہ بھی مانگا تھا مگر انہوں نے منع کردیا۔

حریم شاہ کے مطابق ان کے خاندان کی تقریباً تمام خواتین کی شادی ہو چکی ہے اور قبائلی روایات کے مطابق ان کے ہاں کم عمری میں ہی شادی کرادی جاتی ہے مگر ان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں؟

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے شادی کرلی؟

شادی کے معاملے پر انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ شادی کے خلاف نہیں ہیں مگر ابھی وہ ذہنی طور پر رشتہ ازدواج میں بندھنے کے لیے تیار نہیں۔

ان کے مطابق شادی کے بعد خاتون پر ذمے داریوں کا بوجھ بڑھ جاتا ہے اور ماں بننے کے بعد وہ مزید ذمہ دار بن جاتی ہے، اس لیے ابھی وہ ذہنی طور پر ایسی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے تیار نہیں۔

میزبان کی جانب سے شادی کرنے کے لیے دباؤ ڈالے جانے اور بار بار مشورہ دیے جانے پر انہوں نے میزبان کو دلیل دی کہ شیخ رشید نے بھی تو شادی نہیں کی؟

جس پر میزبان نے انہیں بتایا کہ شیخ رشید مرد ہیں اور وہ رنگین مزاج ہیں، اپنا موازنہ ان سے نہ کریں۔

اس پر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنا موازنہ شیخ رشید سے نہیں کر رہیں بلکہ وہ صرف یہ بتا رہی ہیں کہ انہیں کبھی کوئی نہیں ٹوکتا مگر خاتون کو بار بار ٹوکا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: ہر 'ایرے غیرے شخص' کو شوہر بناکر پیش کرنے پر حریم شاہ برہم

خیال رہے کہ حریم شاہ نے رواں برس جون میں دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کرلی لیکن انہوں نے شوہر کا نام نہیں بتایا تھا۔

حریم شاہ کے دعوے کے بعد رکن سندھ اسمبلی ذوالفقار شاہ نے افواہوں کو غلط قرار دیا تھا—فائل فوٹو: فیس بک
حریم شاہ کے دعوے کے بعد رکن سندھ اسمبلی ذوالفقار شاہ نے افواہوں کو غلط قرار دیا تھا—فائل فوٹو: فیس بک

بعد ازاں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ جولائی میں ہنی مون کے لیے ترکی جائیں گے، وہاں سے واپسی پر وہ کراچی میں ولیمے کی تقریب منعقد کریں گے۔

ان کی جانب سے شادی کے دعوے پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات بھی دکھائی دیے تھے اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سید ذوالفقار شاہ، سعید غنی اور مرتصیٰ وہاب نے وضاحت بھی کی تھی کہ انہوں نے ٹک ٹاکر سے شادی نہیں کی۔

مزید پڑھیں: ہنی مون سے واپسی پر ولیمے کی تقریب منعقد کریں گے، حریم شاہ

بعد ازاں حریم شاہ ترکی چلی گئی تھیں اور انہوں نے وہاں سے کئی ہفتوں تک ویڈیوز اپ لوڈ کیں اور اب انہوں نے ساجد حسن کو انٹرویو کو دوران کہا کہ ان کا فوری شادی کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ 17 ستمبر کو نشر ہونے والا انٹرویو کتنا عرصہ قبل ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مذکورہ انٹرویو میں میزبان نے ان سے شادی کے دعوے سے متعلق کوئی بھی سوال نہیں کیا اور نہ ہی حریم شاہ نے جون میں کیے جانے والے شادی کے دعوے پر کوئی بات کی۔

سعید غنی اور مرتضیٰ وہاب سے قبل ذوالفقار علی شاہ نے بھی وضاحت دی تھی—فائل فوٹو: فیس بک/ ٹوئٹر
سعید غنی اور مرتضیٰ وہاب سے قبل ذوالفقار علی شاہ نے بھی وضاحت دی تھی—فائل فوٹو: فیس بک/ ٹوئٹر

تبصرے (2) بند ہیں

AinOther Sep 19, 2021 06:57pm
Lucky that she has decided not to get married before the aftermath of her honeymoon.
AinOther Sep 19, 2021 06:59pm
And if this interview was recorded before her marriage then she must have changed her mind on the spur of the moment.

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024