• KHI: Fajr 5:23am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:20am
  • ISB: Fajr 5:04am Sunrise 6:29am
  • KHI: Fajr 5:23am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:20am
  • ISB: Fajr 5:04am Sunrise 6:29am

دنیا کا سستا ترین 50 میگا پکسل مین کیمرے سے لیس فون رئیل می سی 25 وائے

شائع September 16, 2021 اپ ڈیٹ September 17, 2021
سی 25 وائے — فوٹو بشکریہ رئیل می
سی 25 وائے — فوٹو بشکریہ رئیل می

رئیل می نے دنیا کا سستا ترین 50 میگا پکسل مین کیمرے سے لیس فون متعارف کرایا ہے۔

رئیل می سی 25 وائے سی 25 اور سی 25 ایس سے کافی ملتا جلتا ہے مگر پراسیسر مختلف ہے جبکہ زیادہ بہتر مین کیمرا اور کچھ چھوٹی بیٹری اس کا حصہ ہے۔

رئیل می سی 25 وائے میں یونی ایس او سی ٹی 610 پراسیسر دیا گیا ہے جو اوکٹا کور سی پی یو ہے جس میں تمام کورز 1.8 گیگا ہرٹز کی ہیں۔

پراسیسر کے لحاظ سے یہ نیا فون سی 25 سیریز کے دیگر فونز سے کچھ کم متاثر کن ہے۔

فون میں 6.5 انچ کا ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے اور نوچ ڈسپلے میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے جس میں اے آئی بیوٹی فیچر بھی موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

فون میں 4 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

رئیل می سی 25 وائے میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق اس فون میں 2 نانو سم کارڈ اور ایک مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ موجود ہیں جبکہ آڈیو جیک اور مائیکرو یو ایس بی رپورٹ بھی اس کا حصہ ہیں۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے۔

اسی طرح 2 میگا پکسل بلیک اینڈ وائٹ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے بھی اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔

اس فون کو سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کا 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 150 ڈالرز (25 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 128 جی بی اسٹوریج والا فون 163 ڈالرز (27 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024